بھارت نے نیپال کو 11 ٹن مزید امدادی سامان بھیجا
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س):۔ بھارت نے نیپال میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بازآبادکاری کے لیے 11 ٹن اضافی امدادی سامان بھیجا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتے کے روز بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے بھیجا گیا امدادی سا
بھارت نے نیپال کو 11 ٹن مزید امدادی سامان بھیجا


نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س):۔

بھارت نے نیپال میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بازآبادکاری کے لیے 11 ٹن اضافی امدادی سامان بھیجا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتے کے روز بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے کے ذریعے بھیجا گیا امدادی سامان نیپالی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

جیسوال نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امدادی سامان میں ادویات، فارنسک سامان، خیمے، حفظانِ صحت کی کٹس اور سلیپنگ بیگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نیپال کی بازآبادکاری کی کوششوں میں تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ نیپال کے لیے بھارت کی امدادی معاونت کی نویں پرواز ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت اب تک نیپال کو 130 ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیج چکا ہے۔ اس کے علاوہ امدادی، بچاو¿ اور فرانزک کارروائیوں میں مدد کے لیے 54 ماہرین بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

نیپال میں 26 اگست کو چین-نیپال سرحد کے قریب برف اور چٹانوں کے بڑے پیمانے پر کھسکنے کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ حالیہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس آفت میں 1,410 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 6,100 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

جیسوال نے امدادی سامان حوالے کیے جانے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نیپال کی بحالی میں تعاون جاری رکھے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande