سمیت رائے کو پانچ دن کی سی آئی ڈی تحویل میں بھیجا گیا
مغربی میدنیپور، 19 ستمبر (ہ س):۔ ضلع کے شال بنی اراضی بدعنوانی معاملے میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کے ذاتی معاون سمیت رائے کو ہفتے کے روز میدنی پور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے بعد عدالت نے سمیت رائے کو پانچ دن کے
سمیت رائے کو پانچ دن کی سی آئی ڈی تحویل میں بھیجا گیا


مغربی میدنیپور، 19 ستمبر (ہ س):۔

ضلع کے شال بنی اراضی بدعنوانی معاملے میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کے ذاتی معاون سمیت رائے کو ہفتے کے روز میدنی پور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے بعد عدالت نے سمیت رائے کو پانچ دن کے لیے سی آئی ڈی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

اس معاملے میں سی آئی ڈی نے سمیت رائے کو گرفتار کرکے 11 ستمبر کو پہلی بار میدنی پور کی عدالت میں پیش کیا تھا۔ اس کے بعد سی آئی ڈی نے انہیں اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔ پوچھ تاچھ کے دوران سمیت رائے کا بیان درج کرنے کے ساتھ ہی سی آئی ڈی نے ان کا موبائل فون بھی ضبط کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پوچھ تاچھ کے دوران سمیت رائے نے ابھیشیک بنرجی کا نام لیا ہے۔ سمیت نے پوچھ تاچھ میں کہا کہ انہوں نے جو کچھ کیا، وہ ابھیشیک بنرجی کی ہدایت پر کیا تھا۔ تاہم، اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

شال بنی کے اراضی بدعنوانی معاملے میں اس سے قبل میدنی پور کے سابق ترنمول رکن اسمبلی اور میدنی پور تنظیمی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر سجائے ہازرا کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ہفتے کے روز عدالت میں سماعت کے دوران سمیت رائے کی اہلیہ سشمیتا گھوش رائے بھی موجود تھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande