
کانپور، 18 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے کانپور ضلع میں واقع گنگا بیراج میں جمعہ کو ایک بار پھر پانی کی سطح میں کمی درج کی گئی۔ اپ اسٹریم میں پانی کی سطح 113.820 میٹر رہی، جو انتباہی سطح 114 میٹر سے 18 سینٹی میٹر نیچے ہے۔ وہیں ڈاو¿ن اسٹریم میں پانی کی سطح 113.380 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بیراج سے 3,17,814 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اطلاع ضلع مجسٹریٹ جتیندر پرتاپ سنگھ نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو اپ اسٹریم میں پانی کی سطح 114.090 میٹر تھی، جو جمعہ کو 27 سینٹی میٹر کم ہو کر 113.820 میٹر رہ گئی۔ ڈاو¿ن اسٹریم میں بھی پانی کی سطح 113.630 میٹر سے کم ہو کر 113.380 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بیراج سے پانی کا اخراج بھی 3,46,893 کیوسک سے کم ہو کر 3,17,814 کیوسک رہ گیا۔
شکلا گنج میں بھی گنگا کے پانی کی سطح میں کمی آئی ہے۔ جمعہ کو یہاں پانی کی سطح 112.340 میٹر درج کی گئی، جبکہ جمعرات کو یہ 112.850 میٹر تھی۔ یعنی ایک دن میں پانی کی سطح میں 51 سینٹی میٹر کی کمی آئی۔ شکلا گنج میں وارننگ لیول 113 میٹر اور خطرے کا نشان 114 میٹر ہے۔
ہری دوار بیراج سے 71,719 کیوسک اور نرورہ بیراج سے 53,211 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں کانپور میں گنگا کے پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گنگا کے پانی کی سطح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود انتظامیہ کی نگرانی برقرار ہے۔ سیلاب سے متاثرہ اور حساس علاقوں میں افسران کو مسلسل صورت حال پر نظر رکھنے اور ضروری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد