
نوئیڈا، 18 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے نوئیڈا میں تھانہ سیکٹر-63 کے علاقے ایف بلاک میں واقع ایک ایکسپورٹ گارمنٹس کمپنی میں جمعہ کی صبح شدید آگ لگ گئی۔ موقع پر پہنچنے والی فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے تقریباً تین گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔
چیف فائر آفیسر پردیپ کمار چوبے نے بتایا کہ تھانہ سیکٹر-63 کے علاقے ایف بلاک میں واقع ایکسپورٹ گارمنٹس کمپنی کی چوتھی منزل پر صبح آگ لگی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد