تقرری کا خط محض ایک دستاویز نہیں، بلکہ جموں و کشمیر کی خدمت کا بلاوا ہے لیفٹیننٹ گورنر سنہا کا نو منتخب پولیس افسران سے خطاب
تقرری کا خط محض ایک دستاویز نہیں، بلکہ جموں و کشمیر کی خدمت کا بلاوا ہے لیفٹیننٹ گورنر سنہا کا نو منتخب پولیس افسران سے خطابسرینگر، 18 ستمبر (ہ س)۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو سری نگر کے لوک بھون میں جموں و کشمیر پولیس (گیزیٹڈ) سروسز کے لی
تصویر


تقرری کا خط محض ایک دستاویز نہیں، بلکہ جموں و کشمیر کی خدمت کا بلاوا ہے لیفٹیننٹ گورنر سنہا کا نو منتخب پولیس افسران سے خطابسرینگر، 18 ستمبر

(ہ س)۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو سری نگر کے لوک بھون میں جموں و کشمیر پولیس (گیزیٹڈ) سروسز کے لیے منتخب ہونے والے نئے امیدواروں کو تقرری کے خطوط سونپے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقرری محض سرکاری ملازمت نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت اور حفاظت کا ایک بلاوا ہے۔ نو منتخب افسران سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تقرری کے ان خطوط میں پورے جموں و کشمیر کے اعتماد کا بوجھ شامل ہے اور یہ عوام کی حفاظت، وقار اور مستقبل کے تئیں عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، میں اسے محض تقرری کا خط نہیں سمجھتا، بلکہ اسے خدمت کی دعوت کے طور پر دیکھتا ہوں۔ یہ دعوت جموں و کشمیر کی حفاظت کی ذمہ داری قبول کرنے کا بلاوا ہے۔ یہ اس بات کا بھی عہد ہے کہ عوام کی حفاظت، ان کے وقار اور ان کے مستقبل کا تحفظ ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ کیا جائے گا۔‘‘ سنہا نے منتخب امیدواروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انہوں نے ایک سخت انتخابی عمل کو کامیابی سے مکمل کیا ہے جس میں ان کی ذہانت اور صبر کا امتحان لیا گیا۔ انہوں نے کہا، اس تربیت کے بعد آپ جو ذمہ داری سنبھالیں گے، وہ محض ایک کریئر نہیں بلکہ ایک مشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادھمپور میں واقع شیرِ کشمیر پولیس اکیڈمی میں ہونے والی تربیت انہیں اس مشن کو سمجھنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط، سخت محنت، کڑی تربیت اور قیادت ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا لازمی حصہ بن جائیں گے۔ سنہا نے کہا کہ پولیس کی وردی پر لگے بیج کو عوام پر طاقت کے اظہار کی علامت کے طور پر نہیں، بلکہ خدمت اور ذمہ داری کی علامت کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور دہشت گردی روایتی طریقوں سے آگے بڑھ رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande