بھگوان رام پر نازیبا تبصرے کے الزام میں نوعمر لڑکے کے خلاف رپورٹ درج
بھگوان رام پر نازیبا تبصرے کے الزام میں نوعمر لڑکے کے خلاف رپورٹ درج ۔ ایکس ہینڈل پر پوسٹ سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے کا الزام، پولیس نے جانچ شروع کی اوریا، 18 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع اوریا میں ایانا تھانہ علاقے کے تحت سوشل میڈیا پلی
ایانا تھانے کی تصویر


بھگوان رام پر نازیبا تبصرے کے الزام میں نوعمر لڑکے کے خلاف رپورٹ درج

۔ ایکس ہینڈل پر پوسٹ سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے کا الزام، پولیس نے جانچ شروع کی

اوریا، 18 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع اوریا میں ایانا تھانہ علاقے کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پربھو شری رام کے حوالے سے مبینہ طور پر نازیبا تبصرہ کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملے میں پولیس نے ایک گاوں کے ساکن نوعمر لڑکے کے خلاف رپورٹ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کیے گئے تبصرے سے عوام کے مذہبی جذبات مجروح ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

ایانا تھانے کے سب انسپکٹر (ایس آئی) راجاناتھی نے تھانے میں دی گئی تحریر میں بتایا کہ ایکس ہینڈل پر ایک اکاونٹ سے پربھو شری رام سے متعلق نازیبا تبصرہ کیے جانے کی اطلاع میڈیا سیل کی جانب سے تھانہ انچارج کو ارسال کی گئی تھی۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تھانہ انچارج نے اس کی تفتیش ان کے سپرد کی۔ ایس آئی کے مطابق، جانچ کے دوران سوشل میڈیا اکاونٹ اور پوسٹ کے تعلق سے معلومات جمع کی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ پوسٹ تھانہ علاقے کے ایک گاوں کے ساکن نوعمر لڑکے کے ایکس اکاونٹ سے کی گئی تھی۔ پولیس نے پوسٹ کی تفصیلات اور دیگر شواہد کو تفتیش میں شامل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق، سوشل میڈیا پر کیے گئے تبصرے سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے کی بات کہی گئی ہے۔ پوسٹ کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد علاقے میں شہریوں کے درمیان شدید غم و غصے کی صورتِ حال بھی پیدا ہوئی۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ تھانہ انچارج جے پرکاش پال نے بتایا کہ ایس آئی راجاناتی کی تحریر کی بنیاد پر نوعمر لڑکے کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور جانچ میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر آگے کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande