مرادآباد ضلع میں 48 گھنٹے کے دوران تیسرا تیندوا پنجرے میں قید
مرادآباد ضلع میں 48 گھنٹے کے دوران تیسرا تیندوا پنجرے میں قید ۔ بدھ کو کانٹھ کے رام سرائے بھانکری میں اور جمعرات کو کانٹھ کے بھرت پور میں تیندوے کا ریسکیو کیا گیا تھا ۔ محکمہ جنگلات کی ریسکیو ٹیم نے کیج ٹریپ کے ذریعے ضلع میں کیا سترہویں تیندوے
مرادآباد کی تحصیل ٹھاکر دوارہ کے بلیا بلبھ گڑھ میں جمعہ کے روز علی الصبح یہ تیندوا پنجرے میں قید ہوا


مرادآباد ضلع میں 48 گھنٹے کے دوران تیسرا تیندوا پنجرے میں قید

۔ بدھ کو کانٹھ کے رام سرائے بھانکری میں اور جمعرات کو کانٹھ کے بھرت پور میں تیندوے کا ریسکیو کیا گیا تھا

۔ محکمہ جنگلات کی ریسکیو ٹیم نے کیج ٹریپ کے ذریعے ضلع میں کیا سترہویں تیندوے کا ریسکیو

مرادآباد، 18 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے مرادآباد ضلع میں مرادآباد کی تحصیل ٹھاکر دوارہ کے گاوں بلیا بلبھ گڑھ میں جمعہ کی صبح ایک تیندوا ٹریپ کیج (پنجرے) کے ذریعے کامیابی کے ساتھ ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ ضلع میں پنجرے کے ذریعے ریسکیو کیا جانے والا یہ سترہواں تیندوا ہے۔ ضلع میں 48 گھنٹوں کے اندر یہ تیسرا تیندوا پنجرے میں قید ہوا ہے۔ جمعرات کو کانٹھ تحصیل کے علاقے بھرت پور میں اور بدھ کو کانٹھ کے رام سرائے بھانکری میں ایک ایک تیندوے کو ٹریپ کیج کے ذریعے بحفاظت ریسکیو کیا گیا تھا۔ ٹھاکر دوارہ کے علاقے میں تیندوے نے تین خواتین سمیت چار افراد کو اپنا شکار بنایا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر راجیندر پینسیا نے بتایا کہ حساسیت کے پیش نظر محکمہ جنگلات کی زیر نگرانی ریسکیو ٹیم مسلسل متحرک ہے۔ اس کے ساتھ ہی انتظامی سطح پر پورے حساس علاقے کے تحت آنے والے گاوں میں مستعدی اور بیداری پیدا کرنے کے لیے چوپالیں منعقد کی جا رہی ہیں۔ پورے حساس علاقے سے اب تک 17 تیندووں کا ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

محکمہ جنگلات کی ریسکیو ٹیم کو مرادآباد کی تحصیل ٹھاکر دوارہ کے گاوں بلیا بلبھ گڑھ میں جمعہ کی صبح چھ بجے ایک تیندوے کے پنجرے میں قید ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ جس کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ تیندوے کے پنجرے میں قید ہونے کے بعد گاوں والوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ اب اس کے جسمانی معائنے کے بعد اسے گھنے جنگل میں چھوڑا جائے گا، تاکہ وہ دوبارہ گاوں کا رخ نہ کر سکے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande