جھارکھنڈ میں ٹھیکیدار سنجے ڈالمیا کے گھر ای ڈی کی چھاپہ ماری
سرائے کیلا، 18 ستمبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے جمعہ کی صبح سرائے کیلا میں ٹھیکیدار سنجے ڈالمیا کے پٹنائک ٹولہ واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ تین گاڑیوں میں پہنچی ای ڈی کی ٹیم نے گھر کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ٹیم گ
JH-ED-RAIDS-COUNTRACTOR-SANJAY-DALMIA-HOUSE-IN-SER


سرائے کیلا، 18 ستمبر (ہ س)۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے جمعہ کی صبح سرائے کیلا میں ٹھیکیدار سنجے ڈالمیا کے پٹنائک ٹولہ واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ تین گاڑیوں میں پہنچی ای ڈی کی ٹیم نے گھر کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ ٹیم گھر کے اندر مختلف مقامات پر دستاویزات اور دیگر سامان کی جانچ کر رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی کوآپریٹو بینک سے تقریباً 35 کروڑ روپے کا قرض لینے اور اس کی ادائیگی نہ کیے جانے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم معاملے سے متعلق مالی لین دین اور دستاویزات کی جانچ کر رہی ہے۔

چھاپہ ماری کے دوران گھر کے باہر سخت سکیورٹی رہی۔ ٹیم کی کارروائی جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد معاملے میں مزید صورتحال واضح ہو سکے گی۔ قرض سے متعلق معاملے میں کاروباری سنجے ڈالمیا فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande