
لکھنو، 18 ستمبر(ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے جمعہ کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ 05 کالی داس مارگ، لکھنو میں غیررسمی ملاقات کی۔خیرسگالی ملاقات کے دوران دونوں معززین نے اتر پردیش اور ملک کے دارالحکومت دہلی کی ترقی اور مفاد عامہ سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو کا لکھنو پہنچنے پر خیرمقدم کیا اور انہیں انگ وستر اور یادگاری نشان پیش کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی