ایران کے ساتھ ہم اچھی ڈیل کریں گے یا کوئی سمجھوتا نہیں، ٹرمپ کا تہران کو پیغام
واشنگٹن، 18 ستمبر (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سمجھوتا کرنا چاہتا ہے، لیکن ان کی ذاتی رائے میں تہران ابھی اس کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کے مفادات کے مطابق ایک اچھی ڈیل کر یں گے ، بصورت دیگر کوئی سمجھ
IRAN-CONFLICT-US-TRUMP


واشنگٹن، 18 ستمبر (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سمجھوتا کرنا چاہتا ہے، لیکن ان کی ذاتی رائے میں تہران ابھی اس کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کے مفادات کے مطابق ایک اچھی ڈیل کر یں گے ، بصورت دیگر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

میڈیا ادارے ایران انٹرنیشنل نے امریکی صدر کے جمعرات کو فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ اس کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہے۔ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ کوئی بھی سمجھوتا امریکی توقعات کے مطابق ہی ہوگا۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ان کی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے رہنماوں سے ملاقات متوقع ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بی-2 بمبار طیاروں کے استعمال کے ذریعے کیے گئے امریکی حملوں نے ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت ختم کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو اب تک تہران کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہوتا۔ انہوں نے ایران کو انتہائی کمزور پوزیشن میں قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کی معیشت بدترین حالت میں ہے۔

انہوں نے 300 فیصد سے زیادہ مہنگائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فوج اور پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا، ”میرا خیال ہے کہ آخرکار جیت ہماری ہی ہوگی۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کسی معاہدے کے ذریعے ہوگا یا نہیں، لیکن ہم پہلے ہی جیت رہے ہیں۔“

امریکی صدر کے دعووں کے برعکس پینٹاگون کے ایک سابق عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ رواں سال نومبر تک ختم ہو سکتی ہے۔ ایران انٹرنیشنل نے پینٹاگون کے سابق عہدیدار برینٹ سیڈلر کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران جنگ نومبر تک ختم ہو سکتی ہے، کیونکہ تہران پر امریکی بحریہ کی ناکہ بندی اور معاشی دباؤ اثر انداز ہو رہا ہے۔

سیڈلر نے کہا، ”اگر مالی اور مالیاتی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اعداد و شمار یقینی طور پر اسی نتیجے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔“ ان کا کہنا تھا کہ یہ تنازع سال کے اختتام سے پہلے یا نومبر میں ہونے والے انتخابات کے وقت ختم ہو سکتا ہے۔ سیڈلر کے مطابق ان کے اس اندازے کی بنیادی وجہ امریکی بحریہ کی ناکہ بندی اور معاشی جنگ کے دیگر طریقے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

...... ......

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande