مکہ مکرمہ پرحوثیوں کے پھردہشت گردانہ حملہ کی ناکام کوشش قابل مذمت:مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی
دہلی:17ستمبر (ہ س )۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں مسلمانان عالم کے دلوں کی دھڑکن ،بلدامین مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے پھرناکام دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے اور اسے نہایت
مکہ مکرمہ پرحوثیوں کے پھردہشت گردانہ حملہ کی ناکام کوشش قابل مذمت:مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی


دہلی:17ستمبر (ہ س )۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں مسلمانان عالم کے دلوں کی دھڑکن ،بلدامین مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے پھرناکام دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے اور اسے نہایت بزدلانہ وبدبختانہ عمل اوردین وایمان ، شریعت ، انسانیت اوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔جس کا مرتکب حوثی ٹولہ مسلسل ہورہاہے۔

امیر محترم نے مزید کہا کہ حوثیوں کی اس دہشت گردانہ اور ناپاک حملے نے اس کے تمام ترجھوٹے مزاعم کی پول کھول دی ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے حامی ہیں ،کیونکہ سعودی عرب کے مختلف شہروں اور شہریوں کو باربار نشانہ بنانے کے ساتھ وقفہ وقفہ سے مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانا ، اس پر حملہ کرنا اور کسی بھی طرح سے اس کے امن سے کھلواڑ کرنااسلام انسانیت اور ہرطرح کے قانون مخالف عناصر کاہی کام ہوسکتا ہے ۔

امیر محترم نے اپنے بیان میں سعودی حکومت خصوصاًاس کے فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان آل سعود حفظہما اللہ ورعاہماکی فعال،ذمہ دار اور مضبوط قیادت میں بلادحرمین شریفین مکمل طورپر محفوظ ہے۔اوروہ پورے طورپر اہل ہے کہ اس کی طرف اٹھنے والے ہر فتنہ اورہر حملہ کوپوری دینی بصیرت ،ایمانی جرا¿ت اور عسکری قوت کے ذریعہ ناکام بنادے۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجے گئے مخالف ڈرون کو دارالحکومت مکہ مکرمہ کے حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی ناکام بنادینا اس کا بین ثبوت ہے۔ جس کے لئے وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

امیر محترم نے کہا کہ مسلمانان عالم بلادحرمین شریفین سے دلی محبت اور والہانہ عقیدت کو اپنے ایمان کا جزءسمجھتے ہیں اور اس کے خلاف ہر سازش اور فتنہ کی سرکوبی کی پرزور تائید کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande