وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر ایم سی ڈی ہیڈ کوارٹر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
نئی دہلی، 17 ستمبر ( ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کو ’سیوا دیوس‘ کے طور پر مناتے ہوئے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ہیڈکوارٹر سِوک سینٹر میں جمعرات کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ میئر پرویش واہی کی صدارت اور ایم سی ڈ
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر ایم سی ڈی ہیڈ کوارٹر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد


نئی دہلی، 17 ستمبر ( ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کو ’سیوا دیوس‘ کے طور پر مناتے ہوئے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ہیڈکوارٹر سِوک سینٹر میں جمعرات کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ کیمپ میئر پرویش واہی کی صدارت اور ایم سی ڈی کی تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین یوگیش ورما کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین، سروس اسٹاف اور عام شہریوں نے صحت کی جانچ کرائی۔

تعلیمی کمیٹی کی جانب سے یہ طبی کیمپ روٹری کلب کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں آنکھوں اور دانتوں کی جانچ، میموگرافی، خون کے ٹیسٹ اور شوگر ٹیسٹ سمیت کئی ضروری طبی معائنے بالکل مفت کیے گئے۔

تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین یوگیش ورما نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی سالگرہ کو ’سیوا دیوس‘ کے طور پر مناتے ہوئے عوامی خدمت اور سماجی بہبود کے کاموں کو فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ وقت پر صحت کی جانچ کرانے سے ہچکچاتے ہیں، لیکن ایسے کیمپ انہیں باقاعدگی سے طبی معائنہ کرانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ بیماری کی بروقت تشخیص سے علاج زیادہ مو¿ثر اور آسان ہوجاتا ہے۔

پروگرام میں موجود میونسپل کارپوریشن کے لیڈر آف ہاو¿س جے بھگوان یادو نے روٹری کلب کی سماجی خدمات کی تعریف کی۔

یوگیش ورما نے روٹری کلب کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کی عوامی فلاحی مہمات جاری رکھنے کی اپیل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande