لکھنو میں غیر قانونی پستول سے چلی گولی سے نوجوان ہلاک
لکھنو، 16 ستمبر(ہ س)۔ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو کے سوشانت گولف سٹی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں منگل کی رات گولی لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس جائے واقعہ پر معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ایس ایچ او راجیو رنجن اپادھیائے نے بدھ کو بتایا کہ
ہلاک


لکھنو، 16 ستمبر(ہ س)۔ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو کے سوشانت گولف سٹی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں منگل کی رات گولی لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس جائے واقعہ پر معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ایس ایچ او راجیو رنجن اپادھیائے نے بدھ کو بتایا کہ مہیپال کھیڑا کا رہائشی شرن یادو (29) منگل کی رات نشے کی حالت میں گھر پہنچا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ وہ کہیں سے غیر قانونی پستول لے کر آیا تھا اور اسے اپنی بیوی کو دکھا رہا تھا۔ اسی وقت پستول کا میگزین نیچے گر گیا۔اس دوران پستول میں ایک گولی پھنسی ہوئی تھی، جسے اس نے یہ کہتے ہوئے پستول کو اپنی کنپٹی پرلگادیاکہ گولی ختم ہوگئی ہے، کچھ نہیں ہوگا اور ٹرگر کو دبا دیا۔ گولی اس کے کنپٹی میں لگی۔ انہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے فورنسکٹیم اور فیلڈ یونٹ کے ساتھ موقع کا معائنہ کیا۔ جائے وقوعہ سے ایک غیر قانونی پستول اور ایک زندہ کارتوس برآمد کیا گیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ خاندان کے بیانات ریکارڈ کرکے دیگر ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande