مرکزی حکومت کے زبانی وعدوں پر بھروسہ نہ کریں، تحریری ضمانت طلب کریں: وزیراعلیٰ عمر کا لداخ کے رہنماؤں کو مشورہ
سرینگر 16 ستمبر (ہ س)۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز لداخ اور کرگل کے رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ مرکزی حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر انحصار نہ کریں اور ایسے وعدوں پر بھروسہ کرنے سے قبل تحریری اور دستخط شدہ ضمانتیں طلب کریں۔ تفکے مطابق، پلوام
مرکزی حکومت کے زبانی وعدوں پر بھروسہ نہ کریں، تحریری ضمانت طلب کریں: وزیراعلیٰ عمر کا لداخ کے رہنماؤں کو مشورہ


سرینگر 16 ستمبر (ہ س)۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز لداخ اور کرگل کے رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ مرکزی حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر انحصار نہ کریں اور ایسے وعدوں پر بھروسہ کرنے سے قبل تحریری اور دستخط شدہ ضمانتیں طلب کریں۔ تفکے مطابق، پلوامہ میں ایک جائزہ اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ایک دوست اور بڑے بھائی کی حیثیت سے، میں لداخ کے رہنماؤں کو مشورہ دوں گا کہ وہ مرکزی حکومت کے کسی بھی ایسے وعدے پر بھروسہ نہ کریں جب تک کہ وہ انہیں تحریری شکل میں اور دستخط کے ساتھ نہ دیا جائے۔ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ بحال کرنے سے متعلق مرکز کی یقین دہانی کا حوالہ دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام سے بھی زبانی وعدہ کیا گیا تھا کہ انتخابات کے بعد ریاستی درجہ بحال کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا، ”ہم بھی زبانی وعدے کا شکار بنے۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ انتخابات کے فوراً بعد ریاستی درجہ بحال کر دیا جائے گا۔ تقریباً دو سال گزر چکے ہیں، اور اس وعدے کا کہیں کوئی نام و نشان نہیں ہے۔وزیراعلیٰ نے لداخ اور کرگل کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ایسے وعدوں پر انحصار کرنے سے پہلے مرکز سے تحریری ضمانتیں طلب کریں، اور بہتر ہوگا کہ یہ ضمانتیں حلف نامے کی شکل میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ لداخ کے مسائل جموں و کشمیر سے مختلف نوعیت کے ہیں، لیکن اس بات پر زور دیا کہ سرکاری وعدوں پر بھروسہ کرنے سے پہلے تحریری ضمانتیں حاصل کرنا اہم ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande