پٹنہ میں دو مقامات پر چھاپہ ماری ، 204 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد
پٹنہ، 16 ستمبر (ہ س)۔ امتناعی، آبکاری اور رجسٹریشن محکمہ کی ای آئی بی ٹیم کو موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر پٹنہ ضلع ایکسائز ٹیم کی مدد سے بدھ کے روز ضلع کے دو مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی ۔دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 204 لیٹ
پٹنہ میں دو مقامات پر چھاپہ ماری ، 204 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد


پٹنہ، 16 ستمبر (ہ س)۔ امتناعی، آبکاری اور رجسٹریشن محکمہ کی ای آئی بی ٹیم کو موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر پٹنہ ضلع ایکسائز ٹیم کی مدد سے بدھ کے روز ضلع کے دو مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی ۔دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 204 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کی گئی۔پہلا چھاپہ قدم کنواں تھانہ کے تحت مشرقی لوہانی پور میں مارا گیا ۔ چھاپہ ماری کے دوران 112.5 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کی گئی۔معاملہ میں راجا سہنی اور شنکر کمار کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ دائر کرنے کی کارروائی کے لئے برآمد شراب کو پٹنہ ضلع ایکسائز ٹیم کے حوالے کیا گیا تھا۔دوسری چھاپہ ماری دیدار گنج تھانہ علاقہ کے فتح پور چک میں کی گئی ۔یہاں سے91.5 لیٹر غیر ملکی شراب برآمدکی گئی ۔ چھاپہ ماری کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر کے ضروری قانونی کارروائی کے لیے پٹنہ ضلع ایکسائز ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق دونوں مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران مجموعی طور پر 204 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد کی گئی۔ اس معاملے میں مزید کارروائی قواعد کے مطابق کی جا رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande