ڈاکٹر قاضی محمد میاں کو”بھارت ایجوکیشن ایکسیلنس ایوارڈ“ سے نوازا گیا
نئی دہلی،16ستمبر(ہ س )۔ ڈاکٹر قاضی محمد میاں کو شعبہ تعلیم اور تعلیمی انتظامیہ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں باوقار ’بھارت ایجوکیشن ایکسیلنس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ 13ویں بھارت ایجوکیشن لیڈرشپ کانکلیو کے دوران آئی آئی ایل ایم یونیورسٹ
ڈاکٹر قاضی محمد میاں کو”بھارت ایجوکیشن ایکسیلنس ایوارڈ“ سے نوازا گیا


نئی دہلی،16ستمبر(ہ س )۔

ڈاکٹر قاضی محمد میاں کو شعبہ تعلیم اور تعلیمی انتظامیہ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں باوقار ’بھارت ایجوکیشن ایکسیلنس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ 13ویں بھارت ایجوکیشن لیڈرشپ کانکلیو کے دوران آئی آئی ایل ایم یونیورسٹی، نوئیڈا میں منعقدہ تقریب میں پیش کیا گیا۔ کانکلیو کا انعقاد سینٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ فاو¿نڈیشن انڈیا (CED India) نے نیتی آیوگ، حکومتِ ہند اور آئی آئی ایل ایم یونیورسٹی، نوئیڈا کے اشتراک سے کیا تھا۔

ڈاکٹر قاضی محمد میاں کو یہ ایوارڈ میجر جنرل بی ڈی وادھوا (ریٹائرڈ)، پرو چانسلر، آئی آئی ایل ایم یونیورسٹی، نوئیڈا اور جی ایس چوہان، سابق جوائنٹ سیکریٹری، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) نے پیش کیا۔

کانکلیو میں شعبہ تعلیم سے وابستہ متعدد ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ ان میں اروند کمار مشرا، ڈپٹی سیکریٹری، سی بی ایس ای؛ پروفیسر دنیش سنگھ، چانسلر، کے آر منگلم یونیورسٹی اور سابق وائس چانسلر، دہلی یونیورسٹی؛ ڈاکٹر جے شنکر واریر، وائس چانسلر، آئی آئی ایل ایم یونیورسٹی، نوئیڈا؛ اور ڈاکٹر پریہ درشی نائک، صدر، CED India اور چیئرمین، CBSE Sahodaya School Complex سمیت ملک بھر سے آئے متعدد ماہرینِ تعلیم شامل تھے۔

ڈاکٹر قاضی محمد میاں اس وقت دی اسکالر اسکول، دہلی کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ کے ایگزیکٹو ممبر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ متعدد قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں اور تنظیموں سے بھی وابستہ ہیں۔

تعلیم اور تعلیمی انتظامیہ کے شعبے میں ان کی خدمات کو اس سے قبل بھی مختلف تعلیمی اداروں اور تنظیموں کی جانب سے متعدد اعزازات سے سراہا جاچکا ہے۔

بھارت ایجوکیشن ایکسیلنس ایوارڈ ڈاکٹر قاضی محمد میاں کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ایک اور اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande