سرکاری سطح پر ہندی کی طرح یوم اردو منانے کی تجویز کا خیر مقدم: ڈاکٹر سیّد احمد خاں
نئی دہلی۔ 16 ستمبر (ہ س )۔ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی میں اردو زبان کے کنوینر اور معروف صحافی و ادیب چندر بھان خیال کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے حکومت ہند سے ’ہندی دِوس‘ کی
سرکاری سطح پر ہندی کی طرح یوم اردو منانے کی تجویز کا خیر مقدم: ڈاکٹر سیّد احمد خاں


نئی دہلی۔ 16 ستمبر (ہ س )۔

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی میں اردو زبان کے کنوینر اور معروف صحافی و ادیب چندر بھان خیال کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے حکومت ہند سے ’ہندی دِوس‘ کی طرح ’یوم اردو‘ منانے کی اپیل کی ہے۔

ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ 4 ستمبر 2014 کو ہندی ساہتیہ سمّیلن الٰہ آباد کے مقابلہ میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے سپریم کورٹ سے اردو کے حق میں فتح حاصل کرکے ملک کی 7 ریاستوں میں اردو کو حاصل دوسری سرکاری زبان کا درجہ برقرار رکھنے کی جو کامیابی حاصل کی وہ یقینا بھارت کی تاریخ میں عدالت عظمیٰ کا شاندار فیصلہ ملک کے آئین کا حصہ بن چکا ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کی روشنی میں بھارتیہ زبان اردو کو مکمل طور پر آئینی حقوق حاصل ہوئے۔

ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مزید کہا کہ ہم نے 1997 سے 9 نومبر کو ’عالمی یوم اردو‘ منانے کا جو فیصلہ لیا تھا، اس کا اثر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں جہاں اردو کے چاہنے والے موجود ہیں بہت مثبت نتیجہ سامنے آیا۔ ایسے میں اگر کچھ باصلاحیت، مفکرین قوم و ملت اور اردو زبان کے عاشق حکومت ہند سے ’ہندی دِوس‘ کی طرح ’یوم اردو‘ منانے کی اپیل کرتے ہیں تو وہ لوگ نہ صرف حق بجانب ہیں بلکہ قابل قدر بھی ہیں۔ لہٰذا حکومت ہند سے اپیل ہے کہ وہ مذکورہ تجویز کی روشنی میں باضابطہ ’یومِ اردو‘ منانے پر بھی غور کرے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande