ماحولیات اور آب و ہوا پر بین الاقوامی کانفرنس، 17 ممالک کے نمائندے ہوں گے شریک
نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) 19 اور 20 ستمبر کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں ’ماحولیات اور آب و ہوا کی حرکیات کا مستقبل‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گا۔ وگیان بھون میں منعقد ہونے والی کانفرنس کا افتت
ماحولیات اور آب و ہوا پر بین الاقوامی کانفرنس، 17 ممالک کے نمائندے ہوں گے شریک


نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) 19 اور 20 ستمبر کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں ’ماحولیات اور آب و ہوا کی حرکیات کا مستقبل‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گا۔ وگیان بھون میں منعقد ہونے والی کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اختتامی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔

این جی ٹی نے بدھ کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ کانفرنس میں بھارت کے چیف جسٹس جسٹس سوریہ کانت، ماحولیات کے وزیر بھوپیندر یادو، ہاؤسنگ اور شہری امور و بجلی کے وزیر منوہر لال، سپریم کورٹ کی جسٹس بی۔ وی۔ ناگ رتنا، اٹارنی جنرل آر۔ وینکٹ رمنی، سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور این جی ٹی کے چیئرمین جسٹس پرکاش شری واستو سمیت کئی اہم شخصیات موجود رہیں گی۔

اس کانفرنس میں بھارت کے علاوہ 17 ممالک کے جج اور عدالتی نمائندے شرکت کریں گے۔ ماحولیات کے ماہرین، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے جج، ضلعی عدالتوں کے جج، اعلیٰ سرکاری افسران اور ماحولیات سے متعلق مختلف اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں ماحولیات اور آب و ہوا سے متعلق چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مختلف ممالک میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقوں، عدالتی تجربات اور سائنسی معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

اس کا مقصد ماحولیات سے متعلق قوانین اور پالیسیوں کے نفاذ میں درپیش خامیوں کی نشاندہی کرنا، کامیاب اقدامات کو شیئر کرنا اور مختلف اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس کے ذریعے ماحولیات کے تحفظ، ترقی اور انصاف کے درمیان بہتر تال میل قائم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande