
علی گڑھ, 16 ستمبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انٹرڈسپلینری نینو ٹکنالوجی سنٹر نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت شجرکاری مہم کا اہتمام کیا، جس میں اساتذہ، ریسرچ اسکالرز، طلبہ اور غیر تدریسی عملے کے اراکین نے شرکت کرتے ہوئے ماحولیاتی ذمہ داری کے فروغ اور یونیورسٹی کیمپس میں سبزہ بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پروفیسر محمد اظہر عزیز نے ماحولیات کے تحفظ اور کیمپس کو سرسبز رکھنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے لگائے گئے پودوں کی مناسب نگہداشت کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے اراضی و باغات محکمہ کے ممبر انچارج پروفیسر انور شہزاد کا پودے فراہم کرنے اور اس اقدام میں تعاون کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے انعقاد میں نینو ٹکنالوجی سنٹر کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صالحہ نسیم اور ڈاکٹر قصید انور نے تعاون کیا۔ سنٹر کے احاطے اور اس کے اطراف میں متعین مقامات پر سجاوٹی، پھل دار اور سایہ فراہم کرنے والے پودے لگائے گئے۔ ماسٹرز کے طلبہ، پی ایچ ڈی اسکالرز، غیر تدریسی عملے کے اراکین اور مالی مسٹر جاوید نے بھی پودے لگائے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ