علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ کی ذہنی صحت وجذباتی بہبود کے لئے خصوصی پہل
علی گڑھ, 16 ستمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سنٹر نے دماغی صحت کے موضوع پر ’حرفِ احساس‘ کے عنوان سے ایک پہل کی ہے، جس کا مقصد طلبہ کو جذبات کے اظہار، ہمدردی، شمولیت، بامعنی تعلقات اور نفسیاتی بہبود کے حوالے سے حساس اور ب
دماغی صحت


علی گڑھ, 16 ستمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سنٹر نے دماغی صحت کے موضوع پر ’حرفِ احساس‘ کے عنوان سے ایک پہل کی ہے، جس کا مقصد طلبہ کو جذبات کے اظہار، ہمدردی، شمولیت، بامعنی تعلقات اور نفسیاتی بہبود کے حوالے سے حساس اور باشعور بنانا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام یونیورسٹی کے احمدی اسکول برائے نابینا طلبہ میں پرنسپل مسٹر احتشام اکبر اور تدریسی عملے کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ندرت جہاں نے جذبات کو پہچاننے، ان کا اظہار کرنے اور انہیں سمجھنے کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے ایسے ماحول کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا جہاں ہر فرد یہ محسوس کرے کہ اس کی بات سنی جا رہی ہے، اس کا احترام کیا جا رہا ہے اور اسے اہمیت دی جا رہی ہے۔اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سنٹر کی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر نشید امتیاز نے کہا کہ ذہنی صحت، مجموعی بہبود کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے جذبات کے بارے میں کھل کر بات کریں اور ذاتی یا جذباتی مسائل کا سامنا ہونے پر مدد حاصل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔پروگرام میں انفرادی مشاورت اور باہمی گفت و شنید کے سیشن بھی منعقد کیے گئے، جن کے ذریعہ طلبہ کو اپنے خیالات، احساسات، تجربات اور تشویش کا اظہار کرنے کے لیے ایک محفوظ، معاون اور غیر جانب دارانہ ماحول فراہم کیا گیا۔ ڈاکٹر نشید امتیاز، ڈاکٹر سلمیٰ کنیز، ڈاکٹر حنا پروین اور ڈاکٹر عائشہ رحمان نے اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سنٹر کی ٹیم کے ارکان وندھیا راج، ثانیہ شاداب، عظمیٰ فاطمہ، ہادیہ اظہر، مدیحہ حسینی، عطیہ طاہرہ، علینہ زیدی، علمہ خان، ادینہ سہیل اور محمد صمام کے ساتھ یہ سیشن منعقد کئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande