
نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ اعلیٰ صلاحیت والے الیکٹرک ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی کنوہر الیکٹریکلز کے شیئر وںنے آج اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط اوپننگ کرکے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کر دیا۔ آئی پی او کے تحت کمپنی کے شیئر 632 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج بی ایس ای پر اس کی لسٹنگ 6.33 فیصد پریمیم کے ساتھ 672.05 روپے اور این ایس ای پر 8.39 فیصد پریمیم کے ساتھ 685.50 روپے کی سطح پر ہوئی۔
لسٹنگ کے بعد خریداری کے زور پر شیئر کچھ ہی دیر میں اچھل کر 783.75 روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم، اس کے بعد منافع وصولی شروع ہونے کے باعث یہ اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آ گیا۔ مارکیٹ میں جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 11 بجے تک شیئر 716.40 روپے کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ اس طرح اب تک کی تجارت میں کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو فی شیئر 84.40 روپے یعنی 13.35 فیصد کا فائدہ ہو چکا تھا۔
کمپنی کا 1,055.74 کروڑ روپے کا آئی پی او 8 سے 10 ستمبر کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اسے سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست ردعمل ملا اور مجموعی طور پر یہ 90.59 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔ کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 215.37 گنا (ایکس اینکر) سبسکرائب ہوا تھا۔ اسی طرح نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے مختص حصے میں 87.74 گنا اور ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصے میں 20.51 گنا سبسکرپشن حاصل ہوا تھا۔
اس آئی پی او کے تحت 2 روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 1,67,04,750 شیئر جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں تقریباً 300 کروڑ روپے مالیت کے 47,46,835 نئے شیئر جاری کیے گئے، جبکہ تقریباً 756 کروڑ روپے مالیت کے 1,19,57,915 شیئر ’آفر فار سیل‘ونڈو کے ذریعے فروخت کیے گئے۔ آئی پی او میں نئے شیئروں کے فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال کمپنی ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے، پرانے قرض کا بوجھ کم کرنے، آئی پی او سے متعلق اخراجات کی ادائیگی اور عمومی کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔
کنوہر الیکٹریکلز کی مالی حالت کی بات کریں تو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) میں کیے گئے دعوے کے مطابق کمپنی کی مالی صحت مسلسل مضبوط رہی ہے۔ مالی سال 2023-24 میں کمپنی کو 17.76 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 65.12 کروڑ روپے اور 2025-26 میں بڑھ کر 129.73 کروڑ روپے ہو گیا۔
اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023-24 میں کمپنی کی مجموعی آمدنی 281.12 کروڑ روپے تھی، جو 2024-25 میں بڑھ کر 457.30 کروڑ روپے اور 2025-26 میں 662.86 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد