
علی گڑھ, 16 ستمبر (ہ س): ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پیڈیاٹرک و پریونٹیو ڈنٹسٹری شعبہ کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم ڈاکٹر منیش کمار سنگھ کو محکمہ ہیلتھ ریسرچ، آئی سی ایم آر، حکومتِ ہند کے سال 2026 کے ایم ڈی، ایم ایس، ڈی ایم، ایم سی ایچ، ڈی این بی اور ایم ڈی ایس تھیسس سپورٹ پروگرام کے تحت ایم ڈی ایس ریسرچ کے لیے گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔ ان کی تحقیق کا موضوع ہے: ’نچلے جبڑے کے داڑھ کے لیے سہ جہتی پرنٹیڈ ریزن کراؤنز اور پہلے سے تیار شدہ زرکونیا کراؤنز کا تقابلی جائزہ: ایک رینڈمائزڈ کنٹرول شدہ ٹرائل‘۔ڈاکٹر سنگھ کے ریسرچ منصوبہ کو اس سے قبل سیڈیز ریسرچ اینڈ اکیڈمک ڈیولپمنٹ کونسل اسکالرشپ گرانٹ کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا۔
وہ پیڈیاٹرک و پریونٹیو ڈنٹسٹری شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر صائمہ یونس خان کی رہنمائی میں ریسرچ کررہے ہیں۔ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ