ڈوسو انتخابات 2026تا2027 کی تیاریوں کے حوالے سے دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی میٹنگ
نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کی صدارت میں بدھ کے روز دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈی یو ایس یو) کے 2026تا2027 کے انتخابات کے پ±رامن اور منظم انعقاد کے لیے یونیورسٹی حکام، کالج پرنسپلوں، ہالز اور ہاس
ڈوسو


نئی دہلی، 16 ستمبر (ہ س)۔ دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کی صدارت میں بدھ کے روز دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈی یو ایس یو) کے 2026تا2027 کے انتخابات کے پ±رامن اور منظم انعقاد کے لیے یونیورسٹی حکام، کالج پرنسپلوں، ہالز اور ہاسٹلز کے پرووسٹ اور پولیس افسران کی مشترکہ میٹنگ ہوئی۔

وائس چانسلر نے ڈوسو انتخابات کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے ساتھ انتخابات کو شفاف اور پ±رامن طریقے سے کرانے کے لیے ضروری انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پروفیسر یوگیش سنگھ نے کہا کہ ڈوسو انتخابات منصفانہ اور شفاف انداز میں ہونے چاہئے ۔

ڈوسو انتخابات: سکیورٹی اور غیر جانب داری پر زور

دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے ڈوسو انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اساتذہ سے کسی بھی قسم کی جانبداری سے گریز کرنے اور تمام طلبہ کو یکساں سمجھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کالجوں میں اگلے 3 سے 4 دنوں تک سکیورٹی بڑھانے اور پولیس کے ساتھ رابطے کے لیے ہر کالج میں ایک استاد مقرر کرنے کی ہدایت دی۔

ووٹنگ: 18 ستمبر

دن کی کلاسوں کے لیے: صبح 30:8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک

شام کی کلاسوں کے لیے: دوپہر 3 بجے سے شام 30:7 بجے تک

ووٹوں کی گنتی: 19 ستمبر

ووٹنگ کے بعد ای وی ایم کو طلبہ نمائندوں اور انتخابی افسر کی موجودگی میں سیل کرکے دہلی یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال میں جمع کرایا جائے گا۔ حساس مقامات پر پولیس گشت جاری رہے گا، جبکہ خواتین کے کالجوں میں خاتون پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande