مدارس میں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی کی تعلیم کو بھی فروغ دیا جائے گا
پٹنہ، 16 ستمبر(ہ س)۔ریاست کے مدارس میں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکومت مدارس کی تعلیم کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینے اور طلباء کو معیاری تعلیم اور روزگار کے قابل ہنر فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر
مدارس میں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی کی تعلیم کو بھی فروغ دیا جائے گا


پٹنہ، 16 ستمبر(ہ س)۔ریاست کے مدارس میں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکومت مدارس کی تعلیم کو جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینے اور طلباء کو معیاری تعلیم اور روزگار کے قابل ہنر فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔محکمہ اقلیتی فلاح سے موصولہ اطلاع کے مطابق بہار اسٹیٹ مدرسہ کی مضبوطی کی اسکیم کے تحت تعلیم کو بہتر بنانے، بنیادی سہولیات کو بڑھانے اور تسلیم شدہ امداد یافتہ مدارس میں بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ مالی سال 2018-19 میں شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت، موجودہ مالی سال 2026-27 تک 68 مدارس میں تعمیراتی کام کے لیے تقریباً 175.5کروڑروپے کی انتظامی منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 18 مدارس میں تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی 50 میں تعمیراتی کام جاری ہے۔

مدارس میں طلبہ کی تعلیمی سطح کو بہتر بنانے کے لیے ورچوئل ٹیچنگ اینڈ سائنس لرننگ کے ذریعے مدرسہ کی تعلیم کو بااختیار بنانے پروجیکٹ کے تحت آن لائن اور اسمارٹ کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پٹنہ میں مولانا مظہر الحق عربی اور فارسی یونیورسٹی اور بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی یہ کلاسیں سائنس، سماجی سائنس، ریاضی اور ہندی سمیت مختلف مضامین میں آن لائن تعلیم فراہم کرتی ہیں۔ ان سمارٹ کلاسز کے ذریعے طلباء کو مضامین کے ماہرین اور ڈیجیٹل لرننگ مواد تک رسائی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

محکمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو روزگار پر مبنی تربیت فراہم کرنے پر خصوصی زوردے رہاہے۔ محکمہ اقلیتی فلاح اور مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے مشترکہ زیر اہتمام ریاست سے منظور شدہ مدارس میں عالم اور فاضل کی سطح پر زیر تعلیم طلبہ کو تربیت دینے کے لیے 10 مراکز پر پانچ تکنیکی کورسس چلائے جارہے ہیں۔ ان میں نو مدارس اور مولانا مظہر الحق عربی اور فارسی یونیورسٹی شامل ہیں۔یہ مراکز عربی اور انگریزی میں ترجمہ اور ترجمانی کے جدید کورسز، فارسی میں ڈپلومہ کورس، کمپیوٹر کے بنیادی علم میں ایک سرٹیفکیٹ کورس، گھریلو الیکٹریکل وائرنگ میں ایک سرٹیفکیٹ کورس، اور ٹیلی کام اور موبائل ٹیکنالوجی میں ایک سرٹیفکیٹ کورس چلاتے ہیں۔ محکمہ کے ذریعہ ان تربیتی کورسز کے لیے تقریباً ً5کروڑ 97لاکھ روپے کی انتظامی منظوری دی گئی ہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande