بہار کے 25 اضلاع میں آج موسلا دھاربارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا امکان
بہار کے 25 اضلاع میں آج موسلا دھاربارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا امکان پٹنہ، 16 ستمبر (ہ س)۔ بہار کے کچھ حصوں میں مانسون سرگرم ہے۔ اس کی وجہ سے جہاں کچھ اضلاع بارش کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں، وہیں کئی اضلاع میں دھوپ کی وجہ سے شدید گرمی پڑ ر
بہار کے 25 اضلاع میں آج موسلا دھاربارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا امکان


بہار کے 25 اضلاع میں آج موسلا دھاربارش کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا امکان

پٹنہ، 16 ستمبر (ہ س)۔ بہار کے کچھ حصوں میں مانسون سرگرم ہے۔ اس کی وجہ سے جہاں کچھ اضلاع بارش کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں، وہیں کئی اضلاع میں دھوپ کی وجہ سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آج 25 اضلاع میں الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں 30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جن اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا ہے، ان میں مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، شیوہر، سیتامڑھی، مدھوبنی، سپول، ارریہ، کشن گنج، گوپال گنج، سارن، سیوان، مظفر پور، ویشالی، دربھنگہ، سمستی پور، سہرسہ، مدھے پورہ، پورنیہ، کٹیہار، بکسر، بھوجپور، ارول، اورنگ آباد، روہتاس اور کیمور شامل ہے۔ ان اضلاع کے لوگوں کو خراب موسم کے دوران کھلے میں نہیں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اور 18 ستمبر کو بھی موسم کی ایسی ہی صورتحال متوقع ہے۔ 17 ستمبر کو ریاست کے کچھ اضلاع میں بارش کی سرگرمیاں تیز ہو سکتی ہیں۔ کھگڑیا اورنگ آباد اور روہتاس اضلاع میں اس دن موسلادھار بارش متوقع ہے۔ دربھنگہ، مشرقی چمپارن، مدھوبنی، سیتامڑھی اور شمالی بہار کے دیگر اضلاع کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔ کچھ اضلاع میں 18 ستمبر کو بھی بارش کی سرگرمیاں جاری رہ سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بکسر، بھوجپور، ارول، اورنگ آباد، روہتاس، کیمور، کھگڑیا، بھاگلپور، مونگیر، بانکا اور جموئی اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ باقی اضلاع میں موسم معمول پر رہ سکتا ہے۔ کچھ اضلاع میں دن بھر بادلوں کی نقل و حرکت جاری رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مانسون کے دوران بارش کافی کم ہوئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بارش اب بھی معمول سے تقریباً 36 فیصد کم ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیوان میں 43 ملی میٹر، جموئی میں 28 ملی میٹر، مشرقی چمپارن میں 46 ملی میٹر اوربانکا میں 30 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بعض اضلاع میں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔ پٹنہ کے موسم کی بات کریں تو گذشتہ کچھ دنوں سے ہو رہی ہلکی بارش سے گرمی سے کافی راحت ملی ہے۔ پٹنہ کے کئی علاقوں میں آج ہلکی بارش کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے، لیکن سخت دھوپ جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande