جونپور: وشال یادو کے اہل خانہ سے ملے کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے، پوچھا-جونپور میں ’بلڈوزر ایکشن‘ کب ہوگا؟
جونپور، 16 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے جونپور میں اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے رائے نے بدھ کے روز رام دیال گنج بازار میں مارے گئے وشال یادو کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی ا
AJAY-RAI-MEETS-VISHAL-YADAV-


جونپور، 16 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش کے جونپور میں اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے رائے نے بدھ کے روز رام دیال گنج بازار میں مارے گئے وشال یادو کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف کی لڑائی میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اجے رائے نے کہا کہ وشال یادو کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا، لیکن ملزمان کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے ریاست کی امن و قانون کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں ظلم، ناانصافی اور غنڈہ راج کا ماحول ہے۔ انہوں نے گونڈہ ، دیوریا اور بدایوں سمیت دیگر مقامات پر پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا۔

اجے رائے نے حکومت سے وشال یادو کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروںکے خلاف فوری کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جونپور میں ’بلڈوزر ایکشن‘ کب ہوگا؟

اہل خانہ نے اجے رائے کو اپنی پریشانی بتاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ واقعے کے بعد دھرنے کے دوران پولیس نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وشال کے کینسر سے متاثرہ بھائی کے ساتھ بھی پولیس نے مارپیٹ کی۔ خاندان نے پولیس پر ملزمان کی مدد کرنے اور معاملے کو دبانے کا الزام لگایا۔

اجے رائے نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے 14 افراد کو جیل بھیج دیا، جبکہ اصل ملزمان کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اس معاملے کو دبنے نہیں دے گی اور وشال یادو کو انصاف دلانے کے لیے سڑک سے لے کر ایوان تک جدوجہد کرے گی۔

انہوں نے بی جے پی پر بھی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ کئی مجرم بی جے پی میں شامل ہو کر سیاسی تحفظ حاصل کر رہے ہیں۔ رائے نے الزام لگایا کہ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مجرموں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے حکومت پر بدعنوانی کے بھی الزامات عائد کیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande