سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت
مشرقی سنگھ بھوم، 16 ستمبر (ہ س)۔ برمامائنس تھانہ علاقے میں سنسنیا گیٹ کے قریب منگل کی دیر رات پیش آئے ایک شدید سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 27 سالہ ساگر گوپ کی موت ہو گئی۔ تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آنے کے بعد ساگر اس کے پہیوں کے درمیان پھنس گیا ا
سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت


مشرقی سنگھ بھوم، 16 ستمبر (ہ س)۔ برمامائنس تھانہ علاقے میں سنسنیا گیٹ کے قریب منگل کی دیر رات پیش آئے ایک شدید سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 27 سالہ ساگر گوپ کی موت ہو گئی۔ تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آنے کے بعد ساگر اس کے پہیوں کے درمیان پھنس گیا اور ٹریلر اسے تقریباً 30 سے 40 میٹر تک گھسیٹتا ہوا لے گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق ساگر گوپ موٹر سائیکل سے برمامائنس کی جانب سے ساکچی جا رہا تھا۔ اسی دوران سنسنیا گیٹ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے اس کی موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لے لیا۔ ٹکر کے بعد ساگر ٹریلر کے پہیوں کے درمیان پھنس گیا۔ واقعہ دیکھ کر آس پاس کے لوگ فوراً موقع پر پہنچے اور ٹریلر کو رکوایا۔ اس کے بعد کافی کوشش کے بعد نوجوان کو پہیوں کے درمیان سے باہر نکالا گیا۔

شدید زخمی حالت میں ساگر کو فوری طور پر ٹاٹا مین اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملنے پر برمامائنس پولیس بھی موقع پر پہنچی اور سامان سے لدے ٹریلر کو ضبط کرکے تھانے لے گئی۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے۔

ساگر گوپ پرسوڈیہہ کے باری گوڑا کا رہنے والا تھا اور برمامائنس کی ایک کمپنی میں ہیلپر کے طور پر کام کرتا تھا۔ وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ جوان بیٹے کی موت کی خبر ملتے ہی خاندان میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ کا رو -رو کر برا حال ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande