چیمپئنز لیگ فائنل کی میزبانی کرے گا بارسلونا کا کیمپ نو
۔2028 کا فائنل میونخ میں ہوگا بارسلونا، 15 ستمبر (ہ س)۔ یوئیفا نے منگل کو اعلان کیا کہ بارسلونا کا زیر تعمیر کیمپ نو 2029 کے چیمپئنز لیگ فائنل کی میزبانی کرے گا۔ بارسلونا کے اس اسٹیڈیم نے لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میزبانی حاصل کی
Sports-Football-Camp-Nou-Host-


۔2028 کا فائنل میونخ میں ہوگا

بارسلونا، 15 ستمبر (ہ س)۔ یوئیفا نے منگل کو اعلان کیا کہ بارسلونا کا زیر تعمیر کیمپ نو 2029 کے چیمپئنز لیگ فائنل کی میزبانی کرے گا۔ بارسلونا کے اس اسٹیڈیم نے لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میزبانی حاصل کی ہے۔

2029 کا فائنل بارسلونا کے لیے خاص اہمیتکا حامل ہوگا، کیونکہ اس کے ایک سال بعد اسپین، پرتگال اور مراکش کے ساتھ مل کر 2030 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ 2030 ورلڈ کپ کا فائنل کہاں کھیلا جائے گا، اس حوالے سے بھی مقابلہ جاری ہے۔ اس کے لیے ریئل میڈرڈ کا تعمیر نو کے بعد تیار ہونے والا سانٹیاگو برنابیو اور کاسابلانکا میں زیر تعمیر 1,15,000 تماشائیوں کی گنجائش والا اسٹیڈیم مضبوط دعویدار مانے جا رہے ہیں۔

یوئیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 2028 کے چیمپئنز لیگ فائنل کے لیے میونخ میں واقع بائرن میونخ کے اسٹیڈیم کو بھی منتخب کیا ہے۔ اس میزبانی کے لیے میونخ واحد دعویدار تھا۔ یہاں 2025 میں بھی چیمپئنز لیگ کا فائنل کھیلا گیا تھا۔

تقریباً 1,05,000 تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے کیمپ نو کی تعمیر نو کا کام ابھی جاری ہے۔ اسٹیڈیم کے بالائی حصے اور چھت کی تعمیر مکمل ہونا باقی ہے۔بارسلونا اس سے قبل 1999 میں چیمپئنز لیگ فائنل کی میزبانی کر چکا ہے۔ اس مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے انجری ٹائم میں دو گول کر کے بائرن میونخ کو حیران کرتے ہوئے خطاب اپنے نام کیا تھا۔

ویمبلی میں 1999 کے بعد تین مرتبہ چیمپئنز لیگ کا فائنل کھیلا جا چکا ہے۔ لندن کے اس تاریخی اسٹیڈیم نے 2011، 2013 اور 2024 میں فائنل کی میزبانی کی تھی۔ یورپی کپ کی 71 سالہ تاریخ میں ویمبلی مجموعی طور پر آٹھ مرتبہ فائنل کی میزبانی کر چکا ہے۔

اس سیزن کا چیمپئنز لیگ فائنل میڈرڈ کے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے میٹروپولیٹانو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

خواتین کی چیمپئنز لیگ اور یوروپا لیگ کے میزبان بھی طے

خواتین کی چیمپئنز لیگ کے 2028 کے فائنل کی میزبانی ریکارڈ آٹھ مرتبہ کی چیمپئن لیون کرے گا۔ وہیں 2029 خواتین کی چیمپئنز لیگ کا فائنل کارڈف کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہی اسٹیڈیم 2028 یورپی چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ کی بھی میزبانی کرے گا۔

یوئیفا نے یوروپا لیگ کے 2028 اور 2029 کے فائنل کے میزبان بھی طے کر دیے ہیں۔ 2028 کا فائنل رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے نیشنل اسٹیڈیم میں، جبکہ 2029 کا فائنل سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں زیر تعمیر نئے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سیزن کا یوروپا لیگ فائنل آئنٹراخت فرینکفرٹ کے والڈ اسٹیڈین میں ہوگا۔

مردوں کی تیسری سطح کی کلب مقابلہ، کانفرنس لیگ، کے 2028 کے فائنل کی میزبانی ٹورین میں یووینٹس کے اسٹیڈیم کو دی گئی ہے، جبکہ 2029 کا فائنل بڈاپسٹ کے 67,000 شائقین کی گنجائش والے پوشکاش ایرینا میں ہوگا۔ اسی میدان میں مئی میں چیمپئنز لیگ کا فائنل کھیلا گیا تھا۔

2021 میں شروع ہونے والی کانفرنس لیگ کی مقبولیت میں اضافے کے ساتھ اب اس کے فائنل کے لیے بڑے اسٹیڈیم منتخب کیے جا رہے ہیں۔ مقابلے کے پہلے دو فائنل البانیہ کے دارالحکومت تیرانا اور جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کے قریب واقع تقریباً 20,000 تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے اسٹیڈیموں میں کھیلے گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande