بابر اعظم کی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی، پریذیڈنٹس ٹرافی میں کھیلیں گے
لاہور، 15 ستمبر (ہ س)۔ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے منعقد کی جانے والی پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کی کسی ٹیم میں شام
بابر


لاہور، 15 ستمبر (ہ س)۔ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے منعقد کی جانے والی پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کی کسی ٹیم میں شامل کیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق بابر آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے۔ اس طرح وہ تقریباً سات برس بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کریں گے۔ انہوں نے آخری مرتبہ 2019 میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا۔

ریڈ بال کرکٹ میں بابر گزشتہ کچھ عرصے سے خراب فارم کا شکار ہیں۔ انہوں نے اپنی آخری ٹیسٹ سنچری 2022 میں کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنائی تھی۔ 2023 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔ اس دوران ان کا سب سے بڑا اسکور 88 رن رہا، جو انہوں نے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا۔

بابر کے علاوہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں کھیل رہے ہیں۔ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان ممتاز کھلاڑیوں کی موجودگی کو پاکستان کے صفِ اول کے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے تیار کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کو حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی ٹیم اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل میں آخری مقام پر موجود ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande