صدر جمہوریہ نے ’نواکھائی‘ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو زراعت سے وابستہ تہوار ’نواکھائی‘ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔ صدر مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’میں زراعت سے وابستہ اجتماعی تہوار ’نواکھائی‘ کے موقع پر اہل وطن اور اڈ
صدر جمہوریہ نے ’نواکھائی‘ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی


نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو زراعت سے وابستہ تہوار ’نواکھائی‘ کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔ صدر مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’میں زراعت سے وابستہ اجتماعی تہوار ’نواکھائی‘ کے موقع پر اہل وطن اور اڈیشہ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ نواکھائی صرف ایک روایتی تہوار نہیں ہے بلکہ یہ اجتماعی ضیافت اور دوستوں کے ساتھ سماجی و خاندانی میل جول اور اپنائیت کی علامت بھی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ تہوار باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کرے گا۔ اس موقع پر میں سب کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کی دعا کرتی ہوں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ نواکھائی اڈیشہ، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے کچھ حصوں میں منایا جانے والا ایک اہم زرعی اور اجتماعی تہوار ہے۔ یہ نئی فصل، خاص طور پر نئے چاول، کے استقبال اور بھگوان کے تئیں تشکر کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande