وزیر اعظم نے جین مذہب کے تہوار سَموَتسری کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز جین مذہب کے مقدس تہوار سَموَتسری کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر محبت، ہم آہنگی، رحم دلی اور خیر سگالی کو زندگی کی بنیاد بنانے کا پیغام دیا۔ وزیر اعظم نے
سموتسری


نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز جین مذہب کے مقدس تہوار سَموَتسری کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر محبت، ہم آہنگی، رحم دلی اور خیر سگالی کو زندگی کی بنیاد بنانے کا پیغام دیا۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سنسکرت کا ایک شلوک شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ انسان کو ایسے اعمال کرنے چاہئیں جو دل میں محبت، ہم آہنگی اور خیر سگالی کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اسی طرح محبت اور اپنائیت کا برتاو کرنا چاہیے جیسے گائے اپنے نوزائیدہ بچھڑے سے پیار کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے سَموَتسری کے موقع پر ملک کے عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس موقع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ معافی اور رحم دلی ہر رشتے کو مضبوط بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سَموَتسری کے موقع پر رحم دلی لوگوں کی رہنمائی کرے اور نیکی و خیر سگالی ہر عمل کی بنیاد بنیں۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام کا اختتام جین روایت کے مشہور معافی کے جملے مِچّھامی د±کّڑَم کے ساتھ کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ سَموَتسری جین مذہب کا ایک اہم اور مقدس تہوار ہے، جو بنیادی طور پر معافی، خود احتسابی، روحانی پاکیزگی اور توبہ کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ پریوشن مہاپَرو کا آخری دن ہوتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande