منوج جرانگے ممبئی کے لیے روانہ، اجازت نہ ہونے کے باوجود احتجاج کے فیصلے پر قائم
منوج جرانگے ممبئی کے لیے روانہ، اجازت نہ ہونے کے باوجود احتجاج کے فیصلے پر قائم اورنگ آباد ، 15 ستمبر (ہ س)۔ مراٹھا ریزرویشن سمیت مختلف مطالبات کے لیے منوج جرانگے پاٹل منگل کو صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے انترولی سراتی سے ممبئی کے لیے روانہ ہوگئے
Manoj Jarange Leaves For Mumbai Protest


منوج جرانگے ممبئی کے لیے روانہ، اجازت نہ ہونے کے باوجود احتجاج کے فیصلے پر قائم

اورنگ آباد ، 15 ستمبر (ہ س)۔ مراٹھا ریزرویشن سمیت مختلف مطالبات کے لیے منوج جرانگے پاٹل منگل کو صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے انترولی سراتی سے ممبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر مراٹھا سماج کے بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔ جرانگے کی بھوک ہڑتال کا آج 18 واں دن تھا اور وہ گزشتہ کئی دنوں سے انترولی سراتی میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔

مراٹھا ریزرویشن سمیت ان کے مختلف مطالبات پر ریاستی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی ٹھوس حل نہیں نکالا گیا ہے۔ اسی وجہ سے منوج جرانگے پاٹل نے مراٹھا ریزرویشن کے نفاذ سے متعلق مختلف مطالبات کے لیے ممبئی کے آزاد میدان میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

منوج جرانگے پہلے ہی اپنے احتجاج کی سمت واضح کرتے ہوئے مراٹھا سماج کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ممبئی پہنچنے کی اپیل کرچکے ہیں۔ تاہم گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور اہم اعلان کیا۔ انہوں نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر سب لوگ نہیں آتے تو وہ اکیلے ہی ممبئی آرہے ہیں اور اب وہ دیکھیں گے کہ حکومت انہیں اجازت کیسے نہیں دیتی۔

اسی اعلان کے تحت منوج جرانگے پاٹل منگل کو ممبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔ ان کے ممبئی روانہ ہونے کے موقع پر مراٹھا سماج کے افراد کی بڑی تعداد موجود رہی۔ جرانگے نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اجازت کا معاملہ اپنی جگہ ہے، لیکن وہ اپنے مطالبات کے لیے ممبئی جانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande