دہلی-این سی آر میں نومبر- دسمبر میں اسکولوں کے کھیلوں کے مقابلے نہیں ہوں گے، سی اے کیو ایم نے جاری کی ہدایات
نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ دہلی-این سی آر میں بڑھتی فضائی آلودگی کے پیش نظر ہوا کے معیار کے انتظام سے متعلق ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی کیو ایم) نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے این سی آر کی تمام ریاستوں-دہلی، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کو ہدایت دی
CAQM-Delhi-School-sports-event


نئی دہلی، 15 ستمبر (ہ س)۔ دہلی-این سی آر میں بڑھتی فضائی آلودگی کے پیش نظر ہوا کے معیار کے انتظام سے متعلق ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی کیو ایم) نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے این سی آر کی تمام ریاستوں-دہلی، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کو ہدایت دی ہے کہ نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں کوئی بھی جسمانی کھیلوں کی سرگرمی یا مقابلہ منعقد نہ کیا جائے۔

کمیشن نے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ’سی مہتا بنام یونین آف انڈیا‘ مقدمے کی سماعت کے دوران اس بات پر تشویش ظاہر کی تھی کہ خراب ہوا میں بچوں کے کھیلنے سے ان کی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ عدالت نے 19 نومبر 2025 کو کمیشن سے کہا تھا کہ اسکولوں کے کھیلوں کے مقابلے آگے کسی دوسرے مہینے میں منعقد کیے جائیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن نے 2026 کے لیے بھی یہی ایڈوائزری دہرائی ہے۔

کمیشن کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگر نومبر اور دسمبر میں کوئی کھیلوں کا مقابلہ پہلے سے طے ہے تو اسے دوبارہ ری -شیڈول کیا جائے۔ تاریخ تبدیل ہونے کی وجہ سے جو طلبہ مقابلے میں حصہ نہ لے سکیں، اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ انہیں کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔ ریاستی حکومتیں بعد میں بچوں کے لیے متبادل مواقع فراہم کریں تاکہ ان کی صحت اور تعلیم دونوں متاثر نہ ہوں۔

کمیشن نے کہا ہے کہ نومبر اور دسمبر میں پہلے سے طے کھیلوں کے مقابلوں کو دوسری تاریخ پر منعقدکیا جائے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ تاریخ بدلنے کی وجہ سے کسی طالب علم کو مقابلے میں شرکت کا موقع نہ گنوانا پڑے۔ کمیشن نے متعلقہ حکومتوں سے بچوں کے لیے بعد میں متبادل کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کو بھی کہا ہے۔ اس کا مقصد بچوں کو آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی متاثر ہونے سے بچانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande