ہندوستان کا چوتھا طیارہ 11 ٹن امدادی سامان لے کر نیپال پہنچا
نئی دہلی، 30 اگست (ہ س)۔ ہندوستان کا چوتھا طیارہ اتوار کو امدادی سامان کی چوتھی کھیپ لے کر کاٹھمانڈو پہنچا اور آفت زدہ ملک نیپال کے لوگوں کی مدد کے لیے یہ سامان وہاں کی حکومت کے حوالے کر دیا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایکس پر لکھا، ’’11 ٹن
نیپال میں امدادی سامان کی چوتھی کھیپ لے کر پہنچا ہندوستان کا طیارہ


نئی دہلی، 30 اگست (ہ س)۔

ہندوستان کا چوتھا طیارہ اتوار کو امدادی سامان کی چوتھی کھیپ لے کر کاٹھمانڈو پہنچا اور آفت زدہ ملک نیپال کے لوگوں کی مدد کے لیے یہ سامان وہاں کی حکومت کے حوالے کر دیا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایکس پر لکھا، ’’11 ٹن امدادی سامان لے کر ہندوستان کی چوتھی پرواز کاٹھمانڈو پہنچ گئی ہے۔ یہ پرواز نیپال میں جاری بچاو اور امدادی کاموں میں مدد کے لیے ضروری سامان اور تکنیکی صلاحیتیں لے کر آئی ہے۔‘‘

اس میں سرچ اور ریسکیو آپریشن کے لیے آلات کے ساتھ ایک ٹنل ٹیکنیکل ٹیم، ڈی این اے کے تجزیے کے لیے فارینسک ماہرین کی ایک ٹیم نیز کمبل، سلیپنگ بیگ، ترپال، پلاسٹک شیٹ اور ہائیجین کٹ جیسا امدادی سامان شامل ہے۔

واضح رہے کہ نیپال کے رسوا اور آس پاس کے علاقوں میں بھوٹے کوشی ندی میں 26 اگست کی صبح اچانک آئے تباہ کن سیلاب میں اب تک تقریباً 724 افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں اور سینکڑوں لوگ لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد میں غیر ملکی شہری اور سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ سیلاب نے تین اضلاع میں زبردست تباہی مچائی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande