ماہنامہ آجکل (اردو) کے جولائی 2026 کے شمارے کو ’ایوارڈز فار ایکسی لینس‘ سے نوازا گیا
فیڈریشن آف انڈین پبلیشرز نے پبلی کیشنز ڈویڑن کی سات کتابوں اور جرائد کو اعزاز دیا نئی دہلی،30اگست (ہ س )۔ فیڈریشن آف انڈین پبلیشرز (ایف آئی پی ) کی جانب سے گزشتہ ہفتے پبلی کیشنز ڈویڑن کی سات کتابوں اور جرائد کو ”ایوارڈز فار ایکسی لینس اِن بک پرو
ماہنامہ آجکل (اردو) کے جولائی 2026 کے شمارے کو ’ایوارڈز فار ایکسی لینس‘ سے نوازا گیا


فیڈریشن آف انڈین پبلیشرز نے پبلی کیشنز ڈویڑن کی سات کتابوں اور جرائد کو اعزاز دیا

نئی دہلی،30اگست (ہ س )۔

فیڈریشن آف انڈین پبلیشرز (ایف آئی پی ) کی جانب سے گزشتہ ہفتے پبلی کیشنز ڈویڑن کی سات کتابوں اور جرائد کو ”ایوارڈز فار ایکسی لینس اِن بک پروڈکشن، 2026“ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ماہنامہ آجکل (اردو) کے جولائی 2026 کے شمارے کو بھی بہترین اشاعت کے اعتراف میں اس باوقار اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

ماہنامہ آجکل (اردو) کا شمارہ اپنے معیاری طباعت، خوب صورت پیش کش اور ادبی و علمی مواد کے باعث اس اعزاز کا حقدار قرار پایا۔ یہ اعزاز پبلی کیشنز ڈویڑن کی معیاری اشاعتی خدمات کے اعتراف کے طور پر بھی اہمیت رکھتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande