وزیر کپل مشرا نے وکلا کے ساتھ ’من کی بات‘ پروگرام سنا
نئی دہلی، 30 اگست (ہ س):۔ دہلی حکومت کے وزیر کپل مشرا نے اتوار کو سینٹرل دہلی کورٹ بار ایسوسی ایشن (راو¿ز ایونیو کورٹ) کی جانب سے ’لائرز فار ڈیموکریسی‘ کے تعاون سے منعقدہ ’مضبوط بھارت کی تعمیر میں وکلا کا کردار‘ کے موضوع پر مذاکرے کے دوران وزیر
وزیر کپل مشرا نے وکلا کے ساتھ ’من کی بات‘ پروگرام سنا


نئی دہلی، 30 اگست (ہ س):۔

دہلی حکومت کے وزیر کپل مشرا نے اتوار کو سینٹرل دہلی کورٹ بار ایسوسی ایشن (راو¿ز ایونیو کورٹ) کی جانب سے ’لائرز فار ڈیموکریسی‘ کے تعاون سے منعقدہ ’مضبوط بھارت کی تعمیر میں وکلا کا کردار‘ کے موضوع پر مذاکرے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ’من کی بات‘ پروگرام کو اجتماعی طور پر سنا۔ پروگرام کا انعقاد راو¿ز ایونیو کورٹ کمپلیکس کے یوٹیلٹی بلاک میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر ملٹی پرپز ہال میں کیا گیا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں وکلا نے شرکت کی اور مضبوط بھارت کی تعمیر میں وکلا کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر کپل مشرا نے کہا کہ 2047 کے ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں وکلا اور ماہرین قانون کا اہم کردار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ وکلا کو ملک کی تعمیر میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیر کپل مشرا نے کہا کہ ملک میں مثبت تبدیلی اور ترقی کی سمت میں تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ ایسے میں قانون کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کی ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے قانون اور انصاف سے متعلق امور پر مسلسل مکالمے اور تبادلہ خیال کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر کپل مشرا نے راو¿ز ایونیو کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کی ٹیم کے ساتھ ’من کی بات‘ پروگرام سنا۔ وزیر کپل مشرا نے کہا کہ 7 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی سربراہِ مملکت کے طور پر 25 سال مکمل کرنے جا رہے ہیں، جو اپنے آپ میں ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کو لے کر سبھی لوگوں میں جوش و خروش ہے اور آنے والے وقت میں خدمت اور عزم کے کام پورے ملک میں سبھی کی جانب سے کیے جائیں گے۔

وزیر کپل مشرا نے کہا کہ ’من کی بات‘ پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے منشیات سے پاک نوجوان مہم کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اور پورے ملک میں یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande