
کاٹھمنڈو، 27 اگست (ہ س)۔
رسوا کے بھوٹے کوسی میں آنے والے شدید سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 270 تک پہنچ گئی ہے۔
نیپال پولیس کے مطابق، چتو ن میں سب سے زیادہ 108 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ اسی طرح مشرقی نول پراسی میں 62، مغربی نول پراسی میں 15 اور دھادنگ میں 27 لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق گورکھا میں 20، نواکوٹ میں 12، تنہوں میں 9 اور رسوا میں 17 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
نیپال پولیس نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں میں 52 افراد کا علاج جاری ہے۔ ان میں تری بھون یونیورسٹی ٹیچنگ اسپتال میں 26، ٹراما سینٹر میں 20، ویر اسپتال میں 2، نربھک اسپتال میں 2، من موہن اسپتال میں 1 اور وریندر فوجی اسپتال میں 1 شخص زیر علاج ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ