برطانیہ کے بعد امریکہ نے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی لگائی، ’عالمی دہشت گرد‘ کی فہرست میں شامل کیا
واشنگٹن، 26 اگست (ہ س)۔ امریکہ نے فلسطین حامی مہم چلانے والے گروپ ’فلسطین ایکشن گروپ‘ پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے اسے اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ (ایس ڈی جی ٹی) کے زمرے میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیش
برطانیہ کے بعد امریکہ نے فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی لگائی، ’عالمی دہشت گرد‘ کی فہرست میں شامل کیا


واشنگٹن، 26 اگست (ہ س)۔

امریکہ نے فلسطین حامی مہم چلانے والے گروپ ’فلسطین ایکشن گروپ‘ پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے اسے اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ (ایس ڈی جی ٹی) کے زمرے میں شامل کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں اس کارروائی کی اطلاع دی گئی ہے۔

امریکی اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ پہلے ہی فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی عائد کرچکا ہے۔ یہ گروپ برطانیہ میں اسرائیل سے وابستہ دفاعی کمپنیوں کو نشانہ بنانے والی سرگرمیوں کے باعث زیرِ بحث رہا ہے۔

فلسطین ایکشن گروپ نے خاص طور پر برطانیہ میں اسرائیل کی معروف دفاعی کمپنی ایل بِٹ سسٹمز سے وابستہ تنصیبات اور سرگرمیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ گروپ کی ان کارروائیوں کو لے کر طویل عرصے سے سلامتی اور قانونی خدشات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں۔

برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر عائد پابندی کو قانونی چیلنج بھی کیا گیا ہے۔ برطانیہ کی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کرے گی، جس میں نچلی عدالت نے گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے حکومت کے فیصلے کو قانونی طور پر درست قرار دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande