ایرانی حملوں سے مغربی ایشیا میں امریکی انٹیلی جنس تنصیبات کو اربوں ڈالر کا نقصان: رپورٹ
واشنگٹن، 26 اگست (ہ س)۔ ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے مغربی ایشیا میں موجود امریکی خفیہ ایجنسیوں کی تنصیبات اور نگرانی کے آلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نقصان کی سطح اتنی زیادہ ہے کہ اس کی مرمت اور
ایرانی حملوں سے مغربی ایشیا میں امریکی انٹیلی جنس تنصیبات کو اربوں ڈالر کا نقصان: رپورٹ


واشنگٹن، 26 اگست (ہ س)۔

ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے مغربی ایشیا میں موجود امریکی خفیہ ایجنسیوں کی تنصیبات اور نگرانی کے آلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نقصان کی سطح اتنی زیادہ ہے کہ اس کی مرمت اور تباہ شدہ آلات کو تبدیل کرنے پر اربوں ڈالر خرچ ہوسکتے ہیں۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ اور ایرانی حکومت کے بین الاقوامی نیوز نیٹ ورک پریس ٹی وی کے مطابق، معاملے سے واقف حکام کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں مغربی ایشیا میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اور دیگر امریکی خفیہ ایجنسیوں کے زیرِ استعمال عمارتوں اور انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے والے آلات کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے خفیہ مراکز کے علاوہ امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ متاثرہ علاقوں میں سعودی عرب، عراق، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن اور کویت شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ نقصان میں ریڈار اور نگرانی کے نظام، فکسڈ الیکٹرانک انٹیلی جنس اسٹیشنز، سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم اور ڈیٹا پروسیسنگ مراکز شامل ہیں۔ ان تنصیبات کے لیے ضروری بجلی اور کولنگ سسٹم کو بھی نقصان پہنچنے کی بات کہی گئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سے خطے میں سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی امریکی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

ایک جائزے میں خطے میں 100 سے زیادہ ممکنہ طور پر متاثرہ تنصیبات کی نشاندہی کی گئی تھی، جبکہ رپورٹ میں 16 امریکی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande