
کاٹھمنڈو، 26 اگست (ہ س)۔
سیلاب کے باعث کیلاش مانسروور اور گوسائیں کنڈ کی یاترا پر نکلے 250 سے زائد یاتریوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ان میں زیادہ تر ہندوستانی سیاح ہونے کی اطلاع ہے۔
محکمہ سیاحت کی ٹورسٹ پولیس کے ڈی ایس پی وشوا راج ادھیکاری نے بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر یاتری کیلاش مانسروور کی یاترا پر گئے ہوئے ہیں اور اب تک ان سے رابطہ قائم نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موسم میں زیادہ تر ہندوستانی عقیدت مند مانسروور کی یاترا پر ہوتے ہیں۔
ڈی ایس پی ادھیکاری کے مطابق فی الحال یہ بھی واضح نہیں ہو سکا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ راستوں پر کل کتنے یاتری موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مسافروں کی تفصیلات اور اعداد و شمار جمع کرنے کا کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ اس وقت یاتریوں کی صورتحال کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ راحت اور بچاو¿ مہم کی تیاری اور رابطہ کاری میں مصروف ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام متاثر ہونے کے باعث یاتریوں کی اصل صورتحال کا پتہ لگانے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
اسی دوران کاٹھمنڈو میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ مسلسل نیپال حکومت سے رابطے میں ہے اور ہندوستانی عقیدت مندوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ نیپال میں ہندوستان کے سفیر نوین سریواستو خود نیپال کے وزیر داخلہ سودن گرونگ اور وزیر خارجہ شیشیر کھنال سے براہِ راست رابطے میں ہیں اور ہندوستانی سیاحوں کی بحفاظت واپسی کے تمام امکانات پر بات چیت کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ