ایشیائی کھیلوں سے قبل سنڈریلا داس اور پائس جین ٹاپس ترقیاتی منصوبے میں شامل
نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ ایشیائی کھیل 2026 سے قبل بھارتی ٹیبل ٹینس کی نوجوان صلاحیت سنڈریلا داس کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے ترقیاتی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ کولکاتا کی 17 سالہ سنڈریلا نے حالیہ دنوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہو
ایشیائی کھیلوں سے قبل سنڈریلا داس اور پائس جین ٹاپس ترقیاتی منصوبے میں شامل


نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ ایشیائی کھیل 2026 سے قبل بھارتی ٹیبل ٹینس کی نوجوان صلاحیت سنڈریلا داس کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹاپس) کے ترقیاتی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ کولکاتا کی 17 سالہ سنڈریلا نے حالیہ دنوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ سنڈریلا کے علاوہ مردوں کے ڈبلز کھلاڑی پائس جین اور انکور بھٹاچاریہ بھی ٹاپس ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہیں۔

سنڈریلا نے اس سال تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین یوتھ چیمپئن شپ میں لڑکیوں کے ڈبلز میں چاندی اور سنگلز میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کارکردگی کے بعد انہیں ٹاپس کے ترقیاتی زمرے میں شامل کیا گیا۔ اس سے قبل 2023 میں انہوں نے انڈر-15، انڈر-17 اور انڈر-19 سنگلز میں قومی رینکنگ کے خطاب جیت کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔

ٹاپس نے اس سال ٹیبل ٹینس میں 14 سے 17 سال کی عمر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک خصوصی گروپ تشکیل دیا تھا۔ سنڈریلا بھی اس گروپ کا حصہ تھیں۔ اس اقدام کا مقصد 2030 کے دولت مشترکہ کھیلوں اور 2036 کے اولمپکس کے لیے بھارت کی نوجوان صلاحیتوں کو تیار کرنا ہے۔

ایشیائی کھیل 2026 کے لیے بھارت کی 10 رکنی ٹیبل ٹینس ٹیم میں سنڈریلا داس، سریجا اکولا، دیا چتالے، یشسوینی گھوڑپڑے، سوتیرتھا مکھرجی، ساتھین، منو شاہ، مانَو ٹھاکر، ہرمیت دیسائی اور پائس جین شامل ہیں۔

دریں اثنا، بھارت کی اعلیٰ درجہ کی ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا کو ستمبر میں بلغاریہ اور قازقستان میں ہونے والے ڈبلیو ٹی ٹی کنٹینڈر ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے مشن اولمپک سیل نے مالی امداد کی منظوری دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande