انتھونی اینڈریوز ہندوستانی انڈر-17 خواتین قومی فٹ بال ٹیم کے معاون کوچ مقرر
نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے بدھ کے روز انتھونی اینڈریوز کو ہندوستانی انڈر-17 خواتین قومی فٹ بال ٹیم کا معاون کوچ مقرر کیا ہے۔ جوآکم الیگزینڈرسن ٹیم کے ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے۔ ایسٹ بنگال ایف سی کے ہیڈ کوچ
انتھونی اینڈریوز ہندوستانی انڈر-17 خواتین قومی فٹ بال ٹیم کے معاون کوچ مقرر


نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے بدھ کے روز انتھونی اینڈریوز کو ہندوستانی انڈر-17 خواتین قومی فٹ بال ٹیم کا معاون کوچ مقرر کیا ہے۔ جوآکم الیگزینڈرسن ٹیم کے ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے۔

ایسٹ بنگال ایف سی کے ہیڈ کوچ اینڈریوز کلب اور ہندوستانی ٹیم کی ذمہ داری دوہری حیثیت سے سنبھالیں گے۔ وہ ایسٹ بنگال کو مسلسل دو مرتبہ انڈین ویمنز لیگ (آئی ڈبلیو ایل) کا خطاب دلا چکے ہیں۔ ان کے نام آئی ڈبلیو ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چار خطابات ہیں۔ انہوں نے 2021-22 اور 2022-23 میں گوکولم کیرالہ ایف سی جبکہ 2024-25 اور 2025-26 میں ایسٹ بنگال کے ساتھ خطاب جیتا۔

اینڈریوز کی رہنمائی میں ایسٹ بنگال نے حال ہی میں اے ایف سی ویمنز چیمپئنز لیگ 2026-27 کے ابتدائی مرحلے میں بھی کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی ایسٹ بنگال مسلسل دو سیزن اے ایف سی ویمنز چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے میں پہنچنے والا پہلا ہندوستانی خواتین کلب بن گیا۔

اینڈریوز اب تاشقند میں ہندوستانی انڈر-17 خواتین ٹیم کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔ ٹیم 27 اور 30 اگست کو ازبکستان کے خلاف دو بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ یہ مقابلے اے ایف سی انڈر-17 ویمنز ایشین کپ چین 2027 کوالیفائر کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔ کوالیفائر مقابلے 5 سے 11 اکتوبر تک ملائیشیا میں ہوں گے۔ ہندوستان کو گروپ ای میں ملائیشیا، شام اور عراق کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

اینڈریوز نے کہا کہ ہندوستانی انڈر-17 خواتین ٹیم کا حصہ بننا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اے آئی ایف ایف کے اعتماد کے لیے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان ہندوستانی فٹ بال کھلاڑیوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پ±رجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کے فٹ بال میں اپنے تجربے، صلاحیتوں کی شناخت اور کھلاڑیوں کی ترقی سے متعلق اپنی صلاحیت کو ہندوستانی ٹیم کے ساتھ اشتراک کے منتظر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande