کولمبو ٹیسٹ: سوریا بندر اور دینوشا نے سری لنکا کو واپسی دلائی، گیند بازوں کی بدولت بھارت کی گرفت برقرار
سری لنکا نے چوتھے دن دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 229 رنز بنائے کولمبو، 26 اگست (ہ س)۔ سونل دینوشا کی سنچری اور پسندو سوریا بندرا کی 92 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں زبردست واپسی کی ہے۔ تاہم بھارتی گیند بازوں
کولمبو ٹیسٹ: سوریا بندر اور دینوشا نے سری لنکا کو واپسی دلائی، گیند بازوں کی بدولت بھارت کی گرفت برقرار


سری لنکا نے چوتھے دن دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 229 رنز بنائے

کولمبو، 26 اگست (ہ س)۔

سونل دینوشا کی سنچری اور پسندو سوریا بندرا کی 92 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں زبردست واپسی کی ہے۔ تاہم بھارتی گیند بازوں نے آخری سیشن میں وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے ہیں اور اسے 16 رنز کی برتری حاصل ہے۔

دن کا آغاز سری لنکا نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں پر 265 رنز سے کیا تھا۔ دینوشا 85 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ انہوں نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ اس سیریز میں ان کی دوسری سنچری تھی۔ تاہم اس کے بعد لاہرو کمارا 18 رنز بنا کر سرانش جین کا پہلا ٹیسٹ شکار بنے۔ دینوشا بھی جلد ہی سرانش کی گیند پر سلپ میں راہل کے ہاتھوں کیچ ہو کر 103 رنز پر آو¿ٹ ہوگئے۔ سری لنکا کی پہلی اننگز 290 رنز پر ختم ہوئی اور بھارت کو 213 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

بھارت نے سری لنکا کو فالو آن دیا۔ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے ابتدا میں تیز رفتاری سے بیٹنگ کی۔ پسندو سوریا بندرا اور کامندو مینڈس نے بھارتی اسپن گیند بازوں کے خلاف شاندار بلے بازی کی۔ سوریا بندرا نے میچ میں اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی، جبکہ مینڈس نے بھی بھارت کے خلاف اپنی پہلی نصف سنچری بنائی۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 116 رنز کی شراکت ہوئی۔

بھارت کو کامیابی پرسدھ کرشنا نے دلائی۔ انہوں نے مینڈس کو شارٹ گیند پر پھنسایا اور شبھمن گل نے اسکوائر لیگ پر شاندار کیچ لے کر 55 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

چائے کے وقفے تک سری لنکا 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا چکا تھا اور بھارت کی برتری کو مکمل طور پر ختم کرنے کے قریب تھا۔ لیکن آخری سیشن میں بھارتی گیند بازوں نے زبردست واپسی کی۔

دھننجے ڈی سلوا 16 رنز بنا کر منَوسُتھار کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد شاندار بلے بازی کر رہے سوریا بندرا 92 رنز پر آو¿ٹ ہوگئے۔ وہ سُتھار کی سست اور باہر کی جانب جاتی گیند پر آگے بڑھے، لیکن گیند بلے کی پہنچ سے دور رہی اور رشبھ پنت نے انہیں اسٹمپ آو¿ٹ کردیا۔

سرانش جین نے اس کے بعد نروشن ڈکویلا کو ایل بی ڈبلیو کرکے سری لنکا کا اسکور 6 وکٹوں پر 218 رنز کردیا۔ دینوشا اور کیشارا نو نتھا نے اس کے بعد ڈٹ کر بلے بازی کی اور سری لنکا کو مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔ خراب روشنی اور بارش کے باعث دن کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔

بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں پرسدھ کرشنا اور مانَو سُتھار نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ سُتھار نے دوسری اننگز میں بھی دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سرانش جین نے پہلی اننگز میں سری لنکا کی آخری دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande