علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں سیرت النبی نمائش کا انعقاد
علی گڑھ, 26 اگست (ہ س): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں آج سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر ایک خصوصی سیرت نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مبارک زندگی اور سیرتِ طیبہ پر مختلف زبانوں میں لکھی گئی متع
سیرت نمائش


علی گڑھ, 26 اگست (ہ س): علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں آج سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر ایک خصوصی سیرت نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مبارک زندگی اور سیرتِ طیبہ پر مختلف زبانوں میں لکھی گئی متعدد کتب پیش کی گئیں۔

نمائش میں رکھی گئی نایاب اور قدیم کتب طلبہ، اساتذہ اور دیگر افراد کی خصوصی توجہ کا مرکز رہیں۔ اس موقع پر حضرت علیؓ کے ہاتھ سے تحریر کردہ قرآنِ مجید کا ایک قدیم نسخہ بھی نمائش میں رکھا گیا، جسے دیکھنے میں لوگوں نے خاص دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ ایک ایسی کتاب بھی نمائش میں پیش کی گئی جو بغیر نقطوں کے تحریر کی گئی ہے۔ اس کتاب میں پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان میں اشعار اور کلام درج ہیں۔ یہ منفرد کتاب بھی نمائش میں آنے والے افراد کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

نمائش میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ شرکاء نے مختلف کتب اور نایاب اشیاء کا مشاہدہ کیا اور نمائش کو سیرت النبی ﷺ کے مطالعے اور علمی آگاہی کے حوالے سے اہم قرار دیتے ہوئے اس کی سراہنا کی۔اے ایم یو کی لائبریرین پروفیسر نشاط فاطمہ نے بتایا کہ ہر سال اس نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو سیرت طیبہ سے واقفیت کے تعلق سے اے ایم یو کے پاس موجود ذخیرہ سے واقف کرایا جاسکے۔۔۔۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande