
نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج نے قائدِ حزب اختلاف راہل گاندھی کے ”پتر ستا توڑو“ کے بیان کو لے کر کانگریس پر سخت حملہ کیا۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی خواتین کے احترام کے معاملے پر دوہرا رویہ اختیار کرتے ہیں اور ان کا بیان محض سیاسی دکھاوا ہے۔
بدھ کے روز بی جے پی کی پریس کانفرنس میں رکن پارلیمنٹ بانسری سوراج نے کہا کہ راہل گاندھی نے 22 اگست کو پونے کے ایک پروگرام میں ”پتر ستا توڑو“ کا نعرہ دیا، لیکن اپنی ہی پارٹی میں موجود ”سیاسی پتر ستا “ پر کبھی سوال نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے پاس نہ کوئی وژن ہے اور نہ ہی کوئی مثبت ایجنڈا، اسی لیے وہ صرف سوشل میڈیا پر سنسنی پیدا کرنے والے بیانات دیتے ہیں۔
انہوں نے کانگریس پر خواتین مخالف ذہنیت رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو منڈی سے ٹکٹ دیا گیا تھا، تب کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا گیا، لیکن راہل گاندھی نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ اسی طرح رندیپ سرجے والا کی جانب سے ہیما مالنی کے بارے میں کیے گئے تبصرے اور ادھیر رنجن چودھری کی جانب سے صدر دروپدی مرمو کو ”راشٹر پتنی“ کہے جانے پر بھی کانگریس کی قیادت خاموش رہی۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے سوال کیا کہ اگر راہل گاندھی واقعی پدر شاہی ختم کرنا چاہتے ہیں تو کانگریس کی حکومت والی کرناٹک اور ہماچل پردیش کی کابینہ میں ایک بھی خاتون وزیر کیوں نہیں ہے؟ انہوں نے الزام لگایا کہ خواتین کو بااختیار بنانا کانگریس کے لیے صرف ایک سیاسی نعرہ ہے اور اسی سوچ کی وجہ سے پارٹی نے ”ناری شکتی وندن ایکٹ“ کی مخالفت کی۔
بانسوری سوراج نے شاہ بانو معاملے اور تین طلاق قانون کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے بجائے خوشامد کی سیاست کو ترجیح دی۔ انہوں نے راہل گاندھی سے پوچھا کہ اگر وہ واقعی خواتین کے حقوق کے حامی ہیں تو ان معاملات پر کانگریس کا موقف کیا تھا؟
انہوں نے کانگریس کے ”وندے ماترم“ سے متعلق فیصلے کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر راہل گاندھی واقعی ہر طرح کی پدر شاہی کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مکمل ”وندے ماترم“ گانا چاہیے۔ بانسوری سوراج نے الزام لگایا کہ کانگریس نے خوشامد کی سیاست کی وجہ سے ”وندے ماترم“ کے وقار سے سمجھوتہ کیا ہے۔
انہوں نے کانگریس کے ”وندے ماترم“ سے متعلق فیصلے کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر راہل گاندھی واقعی ہر طرح کی پدر شاہی کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مکمل ”وندے ماترم“ گانا چاہیے۔ بانسوری سوراج نے الزام لگایا کہ کانگریس نے خوشامد کی سیاست کی وجہ سے ”وندے ماترم“ کے وقار سے سمجھوتہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ