تلنگانہ کے سوریہ پیٹ سڑک حادثے پر نائب صدر اور وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کیا
نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ نائب صدر سی پی رادھاکرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخم
تلنگانہ کے سوریہ پیٹ سڑک حادثے پر نائب صدر اور وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کیا


نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔

نائب صدر سی پی رادھاکرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

نائب صدر سی پی رادھاکرشنن نے ایکس پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوریہ پیٹ کے افسوسناک سڑک حادثے سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم مودی نے بھی ایکس پر کہا کہ سوریہ پیٹ میں پیش آئے حادثے کی خبر سے وہ انتہائی غم زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ ان کی ہمدردیاں ہیں اور وہ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع میں کوڈاد کے قریب حیدرآباد-وجے واڑہ قومی شاہراہ پر بدھ کی علی الصبح حیدرآباد سے ایلور جا رہی ایک نجی بس سڑک کے کنارے کھڑے لوہے کے راڈ سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چھ افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande