راجوری کے نوشہرہ میں بس اور کار کے درمیان ٹکر سے آٹھ مسافر زخمی
راجوری کے نوشہرہ میں بس اور کار کے درمیان ٹکر سے آٹھ مسافر زخمی جموں، 25 اگست (ہ س)۔ ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں جموں۔راجوری۔پونچھ قومی شاہراہ پر دالیان گاؤں کے قریب بس اور کار کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ ح
Accident


راجوری کے نوشہرہ میں بس اور کار کے درمیان ٹکر سے آٹھ مسافر زخمی

جموں، 25 اگست (ہ س)۔ ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں جموں۔راجوری۔پونچھ قومی شاہراہ پر دالیان گاؤں کے قریب بس اور کار کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں دالیان کے مقام پر آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام آٹھ افراد کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں طبی معائنے کے بعد پانچ زخمیوں کی حالت معمول کے مطابق بتائی گئی، جبکہ تین افراد کو متعدد چوٹیں آنے کے باعث طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں اور حادثے کے سلسلے میں ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande