کنگنا رناوت تنازع پر سوامی رام دیو کا بیان— ’اوچھے لوگوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا‘
ہریدوار، 23 اگست (ہ س):۔ یوگ گرو سوامی رام دیو نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت سے متعلق تنازع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام ان کی خدمات سے واقف ہیں اور وہ اس تنازع کو مزید طول نہیں دینا چاہتے۔ سوامی رام دیو نے اتوار کو ہریدوار
کنگنا رناوت تنازع پر سوامی رام دیو کا بیان— ’اوچھے لوگوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا‘


ہریدوار، 23 اگست (ہ س):۔

یوگ گرو سوامی رام دیو نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت سے متعلق تنازع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام ان کی خدمات سے واقف ہیں اور وہ اس تنازع کو مزید طول نہیں دینا چاہتے۔

سوامی رام دیو نے اتوار کو ہریدوار میں ’ون نیشن، ون الیکشن‘ کے موضوع پر منعقد سنت سمیلن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا، ”اس ملک کے لوگ جانتے ہیں کہ سوامی رام دیو کون ہیں اور ان کا کیا تعاون رہا ہے۔ اس لیے میں ایسے اوچھے لوگوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں تنازع کو ہوا نہیں دینا چاہتا۔“

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بابا رام دیو پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا تھا۔ اسی معاملے پر جوابی ردعمل دیتے ہوئے رام دیو نے کہا کہ ملک ان کی خدمات سے واقف ہے اور وہ تنازع کو مزید بڑھانا نہیں چاہتے۔سوامی رام دیو ہریدوار میں منعقد سنت سمیلن میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande