ایم پی کے سانچی سب پوسٹ آفس کا پیر کو مرکزی وزراء شیوراج اور سندھیا ورچوئل افتتاح کریں گے
سانچی سب پوسٹ آفس کی کایا کلپ اور لک اینڈ فیل امپروومنٹ کا کام مکمل رائسین، 23 اگست (ہ س)۔ ایم پی کے سانچی سب پوسٹ آفس کا مرکزی وزراء شیوراج اور سندھیا پیر کے روز ورچوئل افتتاح کریں گے۔ حکومتِ ہند کے ڈاک گھروں کی جدید کاری کے اہم منصوبے کے تحت
شیوراج اور سندھیا کی فائل فوٹو


سانچی سب پوسٹ آفس کی کایا کلپ اور لک اینڈ فیل امپروومنٹ کا کام مکمل

رائسین، 23 اگست (ہ س)۔ ایم پی کے سانچی سب پوسٹ آفس کا مرکزی وزراء شیوراج اور سندھیا پیر کے روز ورچوئل افتتاح کریں گے۔

حکومتِ ہند کے ڈاک گھروں کی جدید کاری کے اہم منصوبے کے تحت اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر (ایس پی اے) نئی دہلی کے ڈیزائن سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق مدھیہ پردیش کے سانچی سب پوسٹ آفس کی تزئین و آرائش (لک اینڈ فیل امپروومنٹ) کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سانچی کی تاریخی اور ثقافتی شناخت کے پیشِ نظر ڈاک گھر کی عمارت کو جدید، پرکشش اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ شکل دی گئی ہے۔

رابطہ عامہ افسر انوبھا سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ پیر، 24 اگست کو مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا، مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت چندر شیکھر اور محکمہ ڈاک کے سکریٹری سبرتو داس کے ذریعے شام تقریباً 05 بجے ورچوئل طریقے سے اس جدید ترین سب پوسٹ آفس کا افتتاح کیا جائے گا۔

مقامی سطح پر سانچی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں سانچی کے رکنِ اسمبلی ڈاکٹر پربھو رام چودھری، میونسپل کونسل کے صدر پپو ریوا رام اہیروار، محکمہ ڈاک کے سینئر افسر آر ایس رگھوونشی (ڈائریکٹر پوسٹ بھوپال) سمیت محکمے کے اعلیٰ افسران، عوامی نمائندے اور شہری شرکت کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ ایس پی اے کے ڈیزائن سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق ڈاک گھر کی بیرونی اور اندرونی صورت کو جدید اور پرکشش بنایا گیا ہے۔ اس میں شہریوں کی سہولت، آسان آمد و رفت، کام کی بہتر روانی اور جدید خدمات کے تجربے کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔ سانچی سب پوسٹ آفس کی جدید کاری محض عمارت کی خوبصورتی تک محدود نہیں ہے، بلکہ اسے ایک جدید اور عوام دوست جن سیوا کیندر کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔

جدید سہولیات اور بہتر ماحول کے ذریعے شہریوں کو اسپیڈ پوسٹ، پوسٹ آفس سیونگز بینک، پوسٹل لائف انشورنس، آدھار، پارسل اور دیگر مالیاتی و ڈاک خدمات زیادہ آسان طریقے سے فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ دنیا بھر میں تسلیم شدہ تاریخی و ثقافتی شناخت کے ساتھ جدید ڈاک خدمات کا یہ امتزاج محکمہ ڈاک کی شاندار روایت، جدت پسندی اور عوامی خدمت کے تئیں اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande