ترنگے کی شان اور 140 کروڑ ہم وطنوں کے خواب ہی خلا میں بھارت کے عزائم  ہیں : وزیر اعظم مودی
نئی دہلی، 23 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی خلائی دن کے موقع پر کہا کہ ترنگے کی شان اور 140 کروڑ ہم وطنوں کے خواب ہی خلا میں بھارت کا عزم ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ایکس پر جاری ایک ویڈیو میں کہا، ’’میں نے ایودھیا میں کہا تھا کہ
ترنگے کی شان اور 140 کروڑ ہم وطنوں کے خواب ہی خلا میں بھارت کے عزائم  ہیں : وزیر اعظم مودی


نئی دہلی، 23 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی خلائی دن کے موقع پر کہا کہ ترنگے کی شان اور 140 کروڑ ہم وطنوں کے خواب ہی خلا میں بھارت کا عزم ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ایکس پر جاری ایک ویڈیو میں کہا، ’’میں نے ایودھیا میں کہا تھا کہ یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ اس نئے دور میں عالمی نظام میں بھارت اپنی جگہ مسلسل مضبوط بنا رہا ہے۔ ہم سب نے مل کر 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم کیا ہے۔ اس عزم کو پورا کرنے میں خلائی شعبے کا کردار بہت بڑا ہے۔ آج یہ جن زی انجینئر، جن زی ڈیزائنر اور جن زی سائنس داں نئی نئی ٹیکنالوجی تیار کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ چاہے ’پروپلشن سسٹم‘ ہو، ’کمپوزٹ میٹریل‘ ہو یا سیٹلائٹ پلیٹ فارم، بھارت کے نوجوان آج ان شعبوں میں کام کر رہے ہیں جن کا چند سال پہلے تصور کرنا بھی ممکن نہیں تھا۔ بھارت کی نجی خلائی صلاحیت پوری دنیا میں اپنی الگ شناخت بنا رہی ہے۔ آج عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھارت کا خلائی شعبہ ایک پرکشش مرکز بنتا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ راکٹ کی الٹی گنتی لاکھوں بچوں کو ترغیب دیتی ہے۔ ہر گھر میں کاغذ کے ہوائی جہاز اڑانے والا بچہ بڑا ہوکر آپ جیسا ایرو ناٹیکل انجینئر اور سائنس داں بننا چاہتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande